☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل إذا رمى الجمرة ما يحل (له)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل إذا رمى الجمرة ما يحل (له)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 13987 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ فَقَدْ حَلَّ لَكُمْ كُلُّ شَيْءٍ إِلا النِّسَاءَ ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے رمی کرلی تو اب تمہارے لیے عورتوں کے سوا سب چیزیں حلال ہوگئیں اور فرماتے ہیں کہ بیشک میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ کے سر پر مشک ملی ہوئی تھی، کیا اس میں خوشبو تھی یا نہ تھی (یعنی ظاہری بات ہے کہ اس میں خوشبو تھی لہٰذا عورتوں کے علاوہ اب سب حلال ہوچکا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14331، ترقيم محمد عوامة 13987)
Hadith No.: 13988 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ وَذَبَحَ وَحَلَقَ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم رمی کرلو، اپنا حلق کروا لو اور قربانی کو ذبح کرلو تو عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14333، ترقيم محمد عوامة 13988)
Hadith No.: 13989 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْجَهَمِ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْجَهَمِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14334، ترقيم محمد عوامة 13989)
Hadith No.: 13990 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: " إذَا رَمَيْتَ الْجَمْرَةَ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ فَقَدْ حَلَّ لَكَ مَا وَرَاءَ النِّسَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے یوم النحر میں رمی کرلی تو اب عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں، (وہ سب اشیاء جو احرام کی وجہ سے ممنوع تھیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14335، ترقيم محمد عوامة 13990)
Hadith No.: 13991 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إذَا رَمَى حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب ممنوعہ چیزیں محرم کے لیے حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14336، ترقيم محمد عوامة 13991)
Hadith No.: 13992 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرْيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: " إِذَا حَلَقَ الْمُحْرِمُ، حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ, حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ , فَإِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ حَلَّ لَهُ النِّسَاءُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب چیزیں اس کے لیے حلال ہوگئیں، اور جب وہ طواف بھی کرلے تو اس پر عورت بھی حلال ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14337، ترقيم محمد عوامة 13992)
Hadith No.: 13993 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی ممنوعہ چیزیں حلال ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14338، ترقيم محمد عوامة 13993)
Hadith No.: 13994 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ وَعُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَعُمَرَ , أَنَّهُمَا قَالَا: " إذَا نَحَرَ الرَّجُلُ وَحَلَقَ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ وَالطِّيبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب قربانی کرلی اور حلق کروا لیا تو عورتوں اور خوشبو کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14339، ترقيم محمد عوامة 13994)
Hadith No.: 13995 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ نَافِعٍ، بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَطَاءٍ،: " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إلَّا النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی تمام چیزیں حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14340، ترقيم محمد عوامة 13995)
Hadith No.: 13996 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ , إلَّا الطِّيبَ وَالنِّسَاءَ وَالصَّيْدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو اب محرم کے لیے عورتوں، خوشبو اور شکار کے علاوہ باقی چیزیں حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14341، ترقيم محمد عوامة 13996)
Hadith No.: 13997 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا قَضَيْتُمُ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا فَقَدْ حَلَّ لَكُمْ كُلُّ شَيْءٍ , إلَّا النِّسَاءَ وَالصَّيْدَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب تم نے مناسک حج پورے کرلیے تو اب عورت اور شکار کے علاوہ باقی سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14342، ترقيم محمد عوامة 13997)
Hadith No.: 13998 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: قَبَّلْتُ امْرَأَتِي بَعْدَمَا رَمَيْتُ الْجَمْرَةَ فَسَأَلْتُ عَطَاءً" فَأَمَرَنِي أَنْ أَذْبَحَ شَاةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے رمی کرنے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا پھر میں نے اس کے متعلق حضرت عطاء سے دریافت کیا؟ آپ نے مجھے بکری ذبح کرنے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14343، ترقيم محمد عوامة 13998)
Hadith No.: 13999 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: " إذَا رَمَى الْجَمْرَةَ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ , إلَّا النِّسَاءَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورت کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14344، ترقيم محمد عوامة 13999)