☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 13975 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يَصُومُ الْمُتْعَةَ ثُمَّ يَجِدُ الْهَدْيَ قَبْلَ أَنْ يُتِمَّ صَوْمَهُ , قَالَ: يَتْرُكُ الصَّوْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حج تمتع کے روزے رکھ رہا ہو، پھر وہ روزے مکمل کرنے سے قبل ہی ھدی پالے تو وہ روزے رکھنا ترک کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14318، ترقيم محمد عوامة 13975)
حدیث نمبر: 13976 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " رَجُلٍ صَامَ الثَّلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ , ثُمَّ أَيْسَرَ وَهُوَ بِمَكَّةَ أَنَّ عَلَيْهِ الْهَدْيَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو ایام حج میں تین روزے رکھے پھر مکہ میں ہی اس کو ھدی میسر آجائے تو اس پر قربانی لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14319، ترقيم محمد عوامة 13976)
حدیث نمبر: 13977 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعِكْرِمَةَ، قَالَا: " إذَا أَيْسَرَ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ فَلْيَذْبَحْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر حلق کروانے سے قبل ہی قربانی کا جانور میسر آجائے تو وہ اس کو ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14320، ترقيم محمد عوامة 13977)
حدیث نمبر: 13978 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " كَانَ يَقُولُ فِي فِدْيَةِ الصِّيَامِ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ , فِي يُسْرِهِ ذَلِكَ فِي حَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد روزے کے فدیہ میں فرماتے ہیں کہ اپنے حج اور عمرہ کے دوران قربانی میسر ہو تو وہ کرلے یا صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14321، ترقيم محمد عوامة 13978)
حدیث نمبر: 13979 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: " إنْ كَانَ فِي الْحَجِّ فَحَتَّى يُحِلَّ , وَإِنْ كَانَ فِي الْعُمْرَةِ فَحَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج میں ہے تو جب تک حلال نہ ہوجائے، اور اگر وہ عمرہ میں ہے تو جب تک بیت اللہ کا طواف نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14322، ترقيم محمد عوامة 13979)
حدیث نمبر: 13980 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَابْنِ سِيرِينَ، والحسن، قَالُوا: " إذَا صُمْتَ فِي مُتْعَةِ الْحَجِّ ثُمَّ وَجَدْتَ قَبْلَ أَنْ تَفْرُغَ مِنْ صِيَامِكَ فَكَفِّرْ , وَإِنْ وَجَدْتَ , وَقَدْ فَرَغْتَ مِنْ صِيَامِكَ فَلَيْسَ عَلَيْكَ كَفَّارَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت ابن سیرین اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آپ نے حج میں روزے رکھے ہیں پھر اپنے روزوں سے فارغ ہونے سے قبل ہی آپ نے قربانی کو پا لیا تو کفارہ ادا کرو اور اگر روزے مکمل ہونے کے بعد پایا تو پھر آپ پر کفارہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14323، ترقيم محمد عوامة 13980)