☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13961 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْمُلْتَزَمُ مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ملتزم رکن اور کعبہ کے درمیانی جگہ کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14304، ترقيم محمد عوامة 13961)
حدیث نمبر: 13962 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ " وَهُوَ مُلْتَزِمٌ مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا وہ رکن اور دروازے کی درمیانی جگہ سے لپٹے ہوئے تھے (یعنی یہی جگہ ملتزم ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14305، ترقيم محمد عوامة 13962)
حدیث نمبر: 13963 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَانُوا يَلْتَزِمُونَ مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ , وَيَدْعُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رکن اور دروازے کے درمیان ملتزم پر دعا مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14306، ترقيم محمد عوامة 13963)
حدیث نمبر: 13964 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَبْدِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ عِكْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ وَأَبَا جَعْفَرٍ وَعِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ " يَلْتَزِمُونَ مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَبَابِ الْكَعْبَةِ , وَرَأَيْتُهُمْ يَلْتَزِمُونَ مَا تَحْتَ الْمِيزَابِ فِي الْحِجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن العدنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ بن خالد، حضرت ابو جعفر، اور حضرت عکرمہ جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام ہیں ان کو دیکھا کہ وہ رکن اور کعبہ کے دروازے کے درمیانی جگہ پر چمٹے ہوئے ہیں اور میں نے ان کو دیکھا وہ میزاب رحمت کے نیچے والے گوشے کو چمٹے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14307، ترقيم محمد عوامة 13964)
حدیث نمبر: 13965 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو يَحْيَى الرَّازِيّ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَالِمًا وَعَطَاءً وَطَاوُسًا " يَلْتَزِمُونَ مَا بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْبَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت عطاء، حضرت طاؤس کو رکن اور دروازے کے درمیان چمٹا ہوا دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14308، ترقيم محمد عوامة 13965)