☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حاجی کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حاجی کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13772 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ ، طَاوُسٍ ، أَصْحَابِنَا ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: بَعْضُ أَصْحَابِنَا هُوَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ كُلَّ وَجْهٍ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَنْفِرُ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرَ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ حج کر کے جس طرح چاہتے تھے چلے جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی شخص بھی واپس نہ جائے جب تک کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14110، ترقيم محمد عوامة 13772)
حدیث نمبر: 13773 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وعَطَاءٍ، أن عُمَرَ كَانَ " يَرُدُّ مَنْ خَرَجَ , وَلَمْ يَكُنْ آخِرَ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر اس شخص کو واپس بھیج دیتے جس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف نہ ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14111، ترقيم محمد عوامة 13773)
حدیث نمبر: 13774 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَنْفِرُ أَحَدٌ يَطُوفُ حَتَّى يَطُوفَ بِالْبَيْتِ , فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تک کوئی شخص طواف نہ کرلے وہ واپس نہ جائے، بیشک حج کا آخری عمل طواف ہونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14112، ترقيم محمد عوامة 13774)
حدیث نمبر: 13775 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرَ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ , وَخُفِّفَ عَنِ الْحُيَّضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ لوگوں کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو اور حیض والی عورتوں سے یہ حکم ہلکا کردیا گیا ہے (ان کے لیے اس میں تخفیف کردی گئی ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14113، ترقيم محمد عوامة 13775)
حدیث نمبر: 13776 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " كَانُوا يَنْفِرُونَ مِنْ مِنًى فَقِيلَ لَهُمْ: يَكُونُ آخِرَ عَهْدِكُمْ بِالْبَيْتِ وَرُخِّصَ لِلْحُيَّضِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حاجی حضرات منیٰ سے ہی واپس لوٹ جایا کرتے تھے، ان کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو، لیکن حیض والی عورتوں کے لیے اس میں تخفیف کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14114، ترقيم محمد عوامة 13776)