☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 13674 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ " وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ وَهُوَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ , فَقَالَ: مِمَّنْ هَذَا؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مِنِّي , فَقَالَ: أَمِنْكَ لَعَمْرِي؟ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ , فَإِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ طَيَّبَتْنِي وَأَقْسَمَتْ عَلَيَّ , قَالَ: وَأَنَا أُقْسِمُ عَلَيْكَ لَتَرْجِعَنَّ إلَيْهَا فَلْتَغْسِلْهُ عَنْكَ كَمَا طَيَّبَتْكَ , قَالَ: فَرَجَعَ إلَيْهَا حَتَّى لَحِقَهُمْ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم جو حضرت عمر کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ذوالحلیفہ میں خوشبو سونگھی تو دریافت فرمایا یہ کس سے آرہی ہے؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا مجھ سے، حضرت عمر نے فرمایا: میری عمر کی قسم کیا تجھ سے؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا، اے امیر المؤمنین! میرے متعلق جلد بازی سے کام نہ لیں، بیشک حضرت ام حبیبہ نے مجھے خوشبو لگائی اور مجھے قسم دی ہے، حضرت عمر نے فرمایا، میں بھی تمہیں قسم دیتا ہوں کہ آپ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان کو چاہئے کہ جس طرح انہوں نے آپ کو خوشبو لگائی ہے اسی طرح اس کو دھو دیں، حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام حبیبہ کی طرف لوٹا یہاں تک کہ راستہ میں ہی ان کے ساتھ مل گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14001، ترقيم محمد عوامة 13674)
حدیث نمبر: 13675 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنّ عُمَرَ " دَعَا بِثَوْبٍ , فَأُتِيَ بِثَوْبٍ فِيهِ رِيحٌ طَيِّبٌ فَرَدَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے کپڑا منگوایا تو آپ کے پاس وہ کپڑا لایا گیا جس پر خوشبو لگی ہوئی تھی آپ نے اس کو واپس کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14002، ترقيم محمد عوامة 13675)
حدیث نمبر: 13676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ إبْرَاهِيمَ " رَأَى رَجُلًا قَدْ تَطَيَّبَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ رَأْسَهُ بِطِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے ایک شخص کو احرام پہنتے ہوئے خوشبو لگاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے اس کو مٹی کے ساتھ سر دھونے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14003، ترقيم محمد عوامة 13676)
حدیث نمبر: 13677 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَجَجْتُ مَرَّةً فَوَافَقْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ , فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ أَصَبْنَا شَيْئًا مِنَ الطِّيبِ, فَقَالَ لِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَدِدْتُ أَنَّكَ لَمْ تَفْعَلْ , إنِّي حَجَجْتُ مَرَّةً مَعَ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فَأَحْرَمَ مِنَ الْمَنْجَشَانِيَّةِ وَهِيَ قَرِيبَةٌ مِنَ الْبَصْرَةِ، وَقَالَ: " عَلَيْكُمْ بِهَذَا الطِّينِ الْأَبْيَضِ فَاغْسِلُوا بِهِ رُءُوسَكُمْ عِنْدَ الْإِحْرَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بار حج کا ارادہ کیا تو میں نے حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن العاص کو پایا، جب احرام کا وقت آیا تو ہمیں کچھ خوشبو لگی ہوئی تھی، حضرت عبد الرحمن نے مجھ سے فرمایا: میرا خیال تھا کہ آپ اس طرح نہیں کرو گے، بیشک میں نے ایک بار حضرت عثمان بن ابو العاص کے ساتھ حج کیا اور مقام منجشانیہ جو بصرہ کے قریب ہے وہاں سے احرام باندھا، آپ نے ہمیں فرمایا: تم پر سفید مٹی کے اثرات ہیں اس لیے احرام باندھنے سے پہلے سروں کو دھو لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14004، ترقيم محمد عوامة 13677)
حدیث نمبر: 13678 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَتَطَيَّبَ الرَّجُلُ عِنْدَ إحْرَامِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص احرام باندھتے وقت خوشبو لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14005، ترقيم محمد عوامة 13678)
حدیث نمبر: 13679 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ: مثل ذَلِكَ , وَيُحِبُّ أَنْ يَجِيءَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14006، ترقيم محمد عوامة 13679)
حدیث نمبر: 13680 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ الطِّيبَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ , وَقَالَ: إنْ كَانَ بِهِ شَيْءٌ مِنْهُ فَلْيَغْسِلْهُ وَلِيُنَقِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص احرام باندھتے وقت خوشبو لگائے، اور فرماتے کہ اگر اس کو خوشبو لگی ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو دھو لے اور صاف کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14007، ترقيم محمد عوامة 13680)
حدیث نمبر: 13681 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ تَرَكَ إجْمَارَ ثِيَابِهِ قَبْلَ ذَلِكَ بِخَمْسَةَ عَشَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو پندرہ دن پہلے ہی کپڑوں کو دھونی دینا ترک کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14008، ترقيم محمد عوامة 13681)
حدیث نمبر: 13682 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ لِلْمُحْرِمِ حِينَ يُحْرِمُ أَنْ يَدَّهِنَ بِدُهْنٍ فِيهِ مِسْكٌ , أَوْ أَفْوَاهٌ , أَوْ عَنْبَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ محرم احرام باندھتے وقت ایسی خوشبو سے دھونی دے جس میں مشک، افواہ اور زعفران ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14009، ترقيم محمد عوامة 13682)
حدیث نمبر: 13683 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، أَنَّ سَعِيدَ بْنِ جُبَيْرٍ " كَانَ يُنَقِّي الطِّيبَ إذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو خوشبو سے پرہیز کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14010، ترقيم محمد عوامة 13683)
حدیث نمبر: 13684 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ وَبَرَةَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رِيحًا عِنْدَ الْإِحْرَامِ فَتَوَعَّدَ صَاحِبَهَا , فَرَجَعَ مُعَاوِيَةُ فَأَلْقَى مُلْحِفَةً كَانَتْ عَلَيْهِ يَعْنِي: مُطَيَّبَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب نے احرام پہنتے وقت خوشبو محسوس کی تو اس کے لگانے والے کو ڈانٹا، پس حضرت امیر معاویہ لوٹے اور انہوں نے اپنی خوشبو دار چادر اتار کر رکھ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14011، ترقيم محمد عوامة 13684)
حدیث نمبر: 13685 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، وَسُفْيَانُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: " لَأَنْ أُصْبِحَ مُطْلِيًّا بِقَطْرَانِ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَحُ طِيبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اس حال میں صبح کروں کہ میں اپنے اوپر تار کول ملوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اس حال میں صبح کروں کہ میں حالت احرام میں ہوں اور مجھ سے خوشبو ٹپک رہی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14012، ترقيم محمد عوامة 13685)
حدیث نمبر: 13686 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: لَمَّا أَحْرَمُوا وَجَدَ عُمَرُ رِيحَ طِيبٍ , فَقَالَ:" مِمَّنْ هَذَا الرِّيحُ"؟ فَقَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ: مِنِّي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , قَالَ:" قَدْ عَلِمْنَا أَنَّ امْرَأَتَكَ عَطَّرَةٌ , أَوْ عَطَّارَةٌ إنَّمَا الْحَاجُّ الْأَذْفَرُ الْأَغْبَرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بشیر بن یسار الانصاری فرماتے ہیں کہ جب سب حضرات نے احرام باندھا تو حضرت عمر نے خوشبو محسوس کی، تو دریافت فرمایا: یہ خوشبو کس سے آرہی ہے؟ حضرت براء بن عازب نے فرمایا اے امیر المؤمنین! مجھ سے آرہی ہے، آپ نے فرمایا ہمیں معلوم ہے کہ تیری اھلیہ عطر فروش ہے لیکن حاجی تو پراگندہ اور غبار آلود ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14013، ترقيم محمد عوامة 13686)