☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن أبي شيبة

حديث رقم: 13674
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← الأبواب← الباب← حديث رقم 13674
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ , أَنَّ عُمَرَ " وَجَدَ رِيحَ طِيبٍ وَهُوَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ , فَقَالَ: مِمَّنْ هَذَا؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مِنِّي , فَقَالَ: أَمِنْكَ لَعَمْرِي؟ قَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ , فَإِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ طَيَّبَتْنِي وَأَقْسَمَتْ عَلَيَّ , قَالَ: وَأَنَا أُقْسِمُ عَلَيْكَ لَتَرْجِعَنَّ إلَيْهَا فَلْتَغْسِلْهُ عَنْكَ كَمَا طَيَّبَتْكَ , قَالَ: فَرَجَعَ إلَيْهَا حَتَّى لَحِقَهُمْ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسلم جو حضرت عمر کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ذوالحلیفہ میں خوشبو سونگھی تو دریافت فرمایا یہ کس سے آرہی ہے؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا مجھ سے، حضرت عمر نے فرمایا: میری عمر کی قسم کیا تجھ سے؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا، اے امیر المؤمنین! میرے متعلق جلد بازی سے کام نہ لیں، بیشک حضرت ام حبیبہ نے مجھے خوشبو لگائی اور مجھے قسم دی ہے، حضرت عمر نے فرمایا، میں بھی تمہیں قسم دیتا ہوں کہ آپ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان کو چاہئے کہ جس طرح انہوں نے آپ کو خوشبو لگائی ہے اسی طرح اس کو دھو دیں، حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام حبیبہ کی طرف لوٹا یہاں تک کہ راستہ میں ہی ان کے ساتھ مل گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14001، ترقيم محمد عوامة 13674)
الحديث السابق → (13673) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (13675)