☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احرام کے دوران عطر استعمال کرنے کی اجازت کسے ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← احرام کے دوران عطر استعمال کرنے کی اجازت کسے ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 13648 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَ: " لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إلَى وَبِيصِ الطِّيبِ مِنْ رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں دیکھ رہی ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک میں خوشبو کی چمک کو حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13973، ترقيم محمد عوامة 13648)
حدیث نمبر: 13649 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُهِلُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ والی جگہ خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13974، ترقيم محمد عوامة 13649)
حدیث نمبر: 13650 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَتَطَيَّبُ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ , فَيُرَى أَثَرُ الطِّيبِ فِي مَفْرِقِهِ بَعْدَ ذَلِكَ بِثَلَاثٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے سے پہلے خوشبو استعمال فرماتے، پھر اس خوشبو کا اثر آپ کی مانگ کی جگہ میں تین دن تک باقی رہتا اور ظاہر ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13975، ترقيم محمد عوامة 13650)
حدیث نمبر: 13651 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " إذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ ادَّهَنَ بِأَطْيَبِ دُهْنٍ يَجِدُهُ , حَتَّى أَرَى وَبِيصَهُ فِي لِحْيَتِهِ وَرَأْسِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے لگتے تو بہترین خوشبو لگاتے، یہاں تک کہ اس خوشبو کی چمک آپ کی داڑھی مبارک اور سر مبارک میں دیکھی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13976، ترقيم محمد عوامة 13651)
حدیث نمبر: 13652 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ " بِأَيِّ شَيْءٍ طُيِّبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بِأَطْيَبِ الطِّيبِ , وَقَالَتْ: عِنْدَ إحْلَالِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ آپ کونسی خوشبو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لگایا کرتی تھیں؟ آپ نے فرمایا سب سے بہترین خوشبو، اور فرماتی احرام باندھنے سے قبل آپ کو لگاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13977، ترقيم محمد عوامة 13652)
حدیث نمبر: 13653 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " رَأَيْتُ بَصِيصَ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ثَلَاثٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے تین دن بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھی حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13978، ترقيم محمد عوامة 13653)
حدیث نمبر: 13654 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ بَسَطَتْ يَدَيْهَا، وَقَالَتْ: " طَيَّبْتَهُ بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ مُحْرِمِهِ حِينَ أَحْرَمَ , وَمَحِلِّهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے دونوں ہاتھوں کو پھیلایا اور فرمایا: میں اپنے ان ہاتھوں سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام میں احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احرام کے علاوہ کپڑوں میں بیت اللہ کے طواف سے پہلے خوشبو لگاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13979، ترقيم محمد عوامة 13654)
حدیث نمبر: 13655 مصنف ابن ابی شیبہ
الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، أَنَّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ كَانَ " إذَا أَحْرَمَ ادَّهَنَ بِالزَّيْتِ , وَدَهَنَ أَصْحَابُهُ بِالطِّيبِ وَبِدَهَنِ الطِّيبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ جب احرام باندھنے لگتے تو تیل والی خوشبو لگاتے اور اس کے دوسرے ساتھی خوشبو لگاتے یا خوشبو کی دھونی لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13980، ترقيم محمد عوامة 13655)
حدیث نمبر: 13656 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، هاشم بن هاشم ، عَائِشَةَ ابْنَةِ سَعْدٍ ، سَعْدٌ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هاشم بن هاشم ، عَنْ عَائِشَةَ ابْنَةِ سَعْدٍ ، قَالَتْ: كَانَ سَعْدٌ " يَتَطَيَّبُ عِنْدَ الْإِحْرَامِ بِالذَّرِيرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد فرماتی ہیں کہ حضرت سعد احرام باندھتے وقت ذریرہ خوشبو لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13981، ترقيم محمد عوامة 13656)
حدیث نمبر: 13657 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ " يَمُوثُ الْمِسْكَ , ثُمَّ يَجْعَلُهُ عَلَى يَافُوخِهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن جعفر مشک ہاتھوں پر مل لیتے اور احرام باندھنے سے قبل اپنے سر کے درمیان لگا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13982، ترقيم محمد عوامة 13657)
حدیث نمبر: 13658 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، أَنَّهُ " كَانَ يُغَلِّفُ رَأْسَهُ بِالْغَالِيَةِ الْجَيِّدَةِ إذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو اعلیٰ قسم کی غالیہ خوشبو (خوشبوؤں کا مجموعہ) اپنے سر پر مل لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13983، ترقيم محمد عوامة 13658)
حدیث نمبر: 13659 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ عَائِشَةَ " تَنْكُتُ فِي مَفَارِقِهَا الطِّيبَ قَبْلَ أَنْ تُحْرِمَ , ثُمَّ تُحْرِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم کی والدہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا آپ نے احرام باندھنے سے قبل خوشبو بالوں کے درمیان لگائی اور پھر احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13984، ترقيم محمد عوامة 13659)
حدیث نمبر: 13660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَنَّهُ " كَانَ يَدَّهِنُ بِالسَّلِيخَةِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز احرام باندھتے وقت سلیخہ نامی خوشبو لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13985، ترقيم محمد عوامة 13660)
حدیث نمبر: 13661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ عِيسَى بْنِ حَفْصٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ عُرْوَةُ " يُخَمِّرُ ثِيَابَهُ فَلَا يَزَالُ حَتَّى يَرُوحَ فِيهَا الْمَسْجِدَ وَيُحْرِمَ فِيهَا، قَالَ: وَكَانَ يَرَى لِحَانَا تَقْطُرُ مِنَ الْغَالِيَةِ , وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ فَلَا يُنْكِرُ ذَلِكَ عَلَيْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رات کے وقت اپنے کپڑوں کو دھونی دیتے اور انہی کپڑوں میں رہتے یہاں تک اسی میں مسجد میں تشریف لاتے اور انہی کپڑوں میں احرام باندھتے، راوی کہتے ہیں کہ وہ ہماری داڑھیوں سے غالیہ خوشبو کے قطرے ٹپکتے ہوئے دیکھتے حالانکہ ہم حالت احرام میں ہوتے لیکن وہ اس پر کوئی نکیر نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13986، ترقيم محمد عوامة 13661)
حدیث نمبر: 13662 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ " وَفِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ مِنَ الطِّيبِ وَهُوَ مُحْرِمٌ , مَا لَوْ كَانَ لِرَجُلٍ لَاتَّخَذَ مِنْهُ رَأْسَ مَالٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کے سر اور داڑھی میں خوشبو کا اثر دیکھا حالانکہ آپ حالت احرام میں تھے۔ جو اتنی مہنگی ہوتی تھی کہ اگر کسی اور کے پاس ہوتی تو وہ اس سے بہت مال جمع کرلیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13987، ترقيم محمد عوامة 13662)
حدیث نمبر: 13663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ " كَانَ يَدَّهِنُ عِنْدَ إحْرَامِهِ بِالْغَالِيَةِ الْجَيِّدَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر احرام باندھتے وقت اعلیٰ قسم کی غالیہ خوشبو سے دھونی لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13988، ترقيم محمد عوامة 13663)
حدیث نمبر: 13664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبِي " يَتَطَيَّبُ عِنْدَ الْإِحْرَامِ بِالذَّرِيرَةِ وَالْبَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ احرام باندھتے وقت ذریرہ اور البان نامی خوشبو لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13989، ترقيم محمد عوامة 13664)
حدیث نمبر: 13665 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ " كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا بِالطَّيِّبِ عِنْدَ إحْرَامِهِ , وَيَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَزُورَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما احرام پہنتے وقت خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے اور یوم النحر میں بیت اللہ کے طواف سے قبل لگانے میں بھی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13990، ترقيم محمد عوامة 13665)
حدیث نمبر: 13666 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں احرام باندھنے سے قبل اپنے سر کو خوشبو لگا کر کنگھی کرنے کو اور اس کے اثر کے باقی رہنے کو پسند کرتا ہوں، اور حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13991، ترقيم محمد عوامة 13666)
حدیث نمبر: 13667 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يَدَّهِنُ الرَّجُلُ بِكُلِّ شَيْءٍ عِنْدَ الْإِحْرَامِ إلَّا الْمَوْتَبَ" , وَالْمَوْتَبُ السَّاهِرُ بِهِ وَالْمَلَابُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ احرام باندھتے وقت ہر طرح کی خوشبو لگا سکتا ہے سوائے عورتوں کی خوشبو اور زعفران سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13994، ترقيم محمد عوامة 13667)