☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الإشعار أواجب هو أم لا؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الإشعار أواجب هو أم لا؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 13368 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، قَتَادَةَ ، أَبِي حَسَّانٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي السَّنَامِ الْأَيْمَنِ , مَاطَ عَنْهُ الدَّمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی کے کوہان کے داہنی طرف اشعار کیا اور اس سے خون کو دور کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13678، ترقيم محمد عوامة 13368)
Hadith No.: 13369 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ , أن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ " قَلَّدَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیبیہ کے سال ھدی کو قلادہ ڈالا اور اس کا اشعار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13679، ترقيم محمد عوامة 13369)
Hadith No.: 13370 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " لَيْسَ الْإِشْعَارُ بِوَاجِبٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں ھدی کا اشعار کرنا ضروری نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13680، ترقيم محمد عوامة 13370)
Hadith No.: 13371 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " أَشْعِرِ الْهَدْيَ إنْ شِئْتَ , وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تُشْعِرْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو جانور کا اشعار کر اور اگر چاہے تو نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13681، ترقيم محمد عوامة 13371)
Hadith No.: 13372 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا " أَرْسَلَ إِلَيْهَا أَتُشْعِرُ؟ يَعْنِي: الْبَدَنَةُ فَقَالَتْ: إنْ شِئْتَ , إنَّمَا تُشْعَرُ لِيُعْلَمَ أَنَّهَا بَدَنَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ قربانی کے اونٹ کا اشعار کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اشعار کرلے اور اشعار کرنا چاہئے تاکہ معلوم ہوجائے یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13682، ترقيم محمد عوامة 13372)
Hadith No.: 13373 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا هَدْيَ إلَّا مَا قُلِّدَ , وَأُشْعِرَ , وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جانور قربانی کے لیے نہیں ہوتا جب تک کہ اس کو قلادہ نہ ڈالا جائے اور اس کا اشعار نہ کردیا جائے اور اسے عرفہ میں کھڑا نہ کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13683، ترقيم محمد عوامة 13373)
Hadith No.: 13374 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، أنهما قَالَا:" تُحَلَّلُ ثُمَّ تُشْعَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ھدی کو جھول پہنائے اور پھر اشعار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13684، ترقيم محمد عوامة 13374)
Hadith No.: 13375 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، أَفْلَحَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنّ النَّبِيَّ صلى الله عليه و آله وسلم أَشْعَرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ھدی کا اشعار فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13685، ترقيم محمد عوامة 13375)
Hadith No.: 13376 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْإِبِلُ تُقَلَّدُ وَتُشْعَرُ , وَالْبَقَرُ تُقَلَّدُ وَلَا تُشْعَرُ , وَالْغَنَمُ لَا تُقَلَّدُ وَلَا تُشْعَرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ کو قلادہ بھی ڈالا جائے گا اشعار بھی کیا جائے گا اور ھدی کی گائے کو صرف قلادہ ڈالا جائے گا اس کا اشعار نہیں کیا جائے گا اور ھدی کی بکری کو نہ قلادہ ڈالے گا اور نہ اس کا اشعار کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13686]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13686، ترقيم محمد عوامة 13376)
Hadith No.: 13377 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إنْ شِئْتَ فَأَشْعِرِ الْهَدْيَ , وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تُشْعِرْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو ھدی کے جانور کا اشعار کرلو اور اگر چاہے تو نہ کرو، (ضروری نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13687، ترقيم محمد عوامة 13377)