☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المرأة تحيض قبل أن تنفر
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في المرأة تحيض قبل أن تنفر
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 13337 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بَعْدَمَا أَفَاضَتْ , فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَحَابِسَتُنَا هِيَ؟ قُلْتُ: قَدْ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِكَ , قَالَ: فَلْتَنْفِرْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ طواف افاضہ کے بعد حضرت صفیہ کو حیض آگیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ ہمیں روکے رکھے گی؟ میں نے عرض کیا طواف کرنے کے بعد اس کو حیض آیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اس کو چاہئے لوگوں کے ساتھ ہی نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13647، ترقيم محمد عوامة 13337)
Hadith No.: 13338 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِمِثْلِهِ , إلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَلَا إذًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح مروی ہے اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13648، ترقيم محمد عوامة 13338)
Hadith No.: 13339 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ , فَقُلْتُ: إنَّهَا قَدْ حَاضَتْ، قَالَ: " عَقْرَى حَلْقَى مَا أُرَاهَا إلَّا حَابِسَتَنَا، قَالَتْ: قُلْتُ: إنَّهَا قَدْ طَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، قَالَ: فَلَا إذًا مُرُوهَا فَلْتَنْفِرْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے حضرت صفیہ کا ذکر ہوا کہ ان کو حیض آگیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا ستیاناس ہوا مگر وہ ہمیں روکنا چاہتی ہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ انہوں نے یوم النحر میں طواف کرلیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کوئی حرج نہیں اس کو حکم دو وہ بھی لوگوں کے ساتھ نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13649، ترقيم محمد عوامة 13339)
Hadith No.: 13340 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ قَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ" امْرَأَةٍ زَارَتِ الْبَيْتَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ النَّفْرِ، فَقَالَ: يَرْحَمُ اللَّهُ عُمَرَ، كَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ فَرَغَتْ , إلَّا عُمَرَ فَإِنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" يَكُونُ آخِرَ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے یوم النحر میں بیت اللہ کا طواف کیا پھر نکلنے سے قبل اس کو حیض آگیا؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ حضرت عمر پر رحم فرمائے، تمام صحابہ کرام فرماتے ہیں کہ وہ فارغ ہوچکی ہے سوائے حضرت عمر کے، وہ فرماتے ہیں اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13650، ترقيم محمد عوامة 13340)
Hadith No.: 13341 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" مَا رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ خَالَفَهُ أَحَدٌ فِي شَيْءٍ فَتَرَكَهُ حَتَّى يُقَرِّرَهُ فَخَالَفَهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي " الْمَرْأَةِ تَطُوفُ ثُمَّ تَحِيضُ , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَنْفِرُ" فَأَرْسَلُوا إلَى امْرَأَةٍ كَانَ أَصَابَهَا ذَلِكَ فَوَافَقَتِ ابْنَ عَبَّاسٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کبھی نہیں دیکھا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کسی نے مخالفت کی ہو تو انہوں نے اس شخص کو چھوڑ دیا ہو جب تک کہ مسئلہ کو اس کے سامنے ثابت نہ کرلیتے، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں جس کو طواف کے بعد حیض آیا ہو آپ کی مخالفت کی (اختلاف کیا) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا وہ نکلے گی، پھر اس عورت کو بلایا جس کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا تھا، اس عورت نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کی موافقت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13651، ترقيم محمد عوامة 13341)
Hadith No.: 13342 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ " امْرَأَةٍ حَاضَتْ بَعْدَ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ , قَالَ: تَصْدُرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن مالک سے دریافت کیا گیا کہ عورت کو یوم النحر میں طواف کرنے کے بعد حیض آجائے؟ آپ نے فرمایا وہ واپس لوٹے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13652، ترقيم محمد عوامة 13342)
Hadith No.: 13343 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ " كَانَ يُقِيمُ عَلَى الْحَائِضِ , فَإِنْ كَانَتْ طَافَتْ طَوَافَ يَوْمِ النَّحْرِ سَبْعَةَ أَيَّامٍ حَتَّى تَطُوفَ طَوَافَ يَوْمِ النَّفْرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر کا قول یہ تھا کہ عورت اگر یوم النحر کو طواف کرچکی تو اسے سات دن تک مکہ میں روکتے تھے تاکہ وہ کوچ کرنے کے دن کا طواف بھی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13653]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13653، ترقيم محمد عوامة 13343)
Hadith No.: 13344 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَانِئٍ، أَنّ " امْرَأَةً طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَمَا طَافَتْ , فَسُئِلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ , فَقَالَ: تَنْفِرُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ہانی فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے طواف کیا پھر اس کو طواف کے بعد یوم النحر میں حیض آگیا، حضرت حسن ابن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا وہ نکلے گی (واپس لوٹے گی حج مکمل ہوگیا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13654]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13654، ترقيم محمد عوامة 13344)
Hadith No.: 13345 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَفَّانُ ، أَبُو عَوَانَةَ ، يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ " الْمَرْأَةِ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ ثُمَّ تَحِيضُ , فَقَالَ: لِيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ" , فَقَالَ الْحَارِثُ: كَذَلِكَ أَفْتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ عُمَرُ: أُرِبْتَ عَنْ يَدَيْكَ , سَأَلْتنِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتَ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْمَا أُخَالِفَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آجائے؟ آپ نے فرمایا: لیکن اس کا آخری عمل طواف ہونا چاہئے، حضرت حارث نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو اسی طرح مجھے بتلایا تھا، حضرت عمر نے ان کو بددعا دی اور فرمایا: تو مجھ سے اس چیز کے متعلق سوال کرتا ہے جس کے متعلق تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرچکا ہے تاکہ میں اس کی مخالفت کر جاؤں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13655، ترقيم محمد عوامة 13345)