☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13332 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وحَجَّاجٍ، وعَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ , إنَّ دُخُولَكُمُ الْبَيْتَ لَيْسَ مِنْ حَجِّكُمْ فِي شَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں اے لوگو! بیت اللہ کے اندر داخل ہونا تمہارے حج کے ارکان میں سے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13642، ترقيم محمد عوامة 13332)
حدیث نمبر: 13333 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الْحَاجِّ قَالَ:" إنْ شَاءَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ , وَإِنْ شَاءَ لَمْ يَدْخُلْهَا , وَقَالَ: إنْ دَخَلَهَا فَحَسَنٌ , وَإِنْ لَمْ يَدْخُلْهَا فَلَا بَأْسَ , وَإِنْ دَخَلْتَهَا فَتَيَامَنْ إِلَى السَّارِيَةِ الْوُسْطَى فَصَلِّ عِنْدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ اگر چاہو بیت اللہ میں داخل ہو جاؤ اور اگر چاہو تو نہ داخل ہو، اور فرماتے ہیں اگر داخل ہو جاؤ تو یہ اچھا ہے لیکن نہ داخل ہونے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے اور اگر داخل ہو جاؤ تو درمیانے ستون کے داہنی طرف ہو کر نماز ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13643، ترقيم محمد عوامة 13333)
حدیث نمبر: 13334 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ " دُخُولِ الْبَيْتِ، فَقَالَ: لَا يَضُرُّكُ وَاللَّهِ أَنْ لَا تَدْخُلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ سے بیت اللہ میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم اگر تو داخل نہ ہو تو تجھے نقصان نہ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13644، ترقيم محمد عوامة 13334)
حدیث نمبر: 13335 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ وَاقِدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" إنْ شِئْتَ فَلَا تَدْخُلْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو نہ داخل ہو (کوئی حرج نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13645، ترقيم محمد عوامة 13335)
حدیث نمبر: 13336 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " مَنْ دَخَلَ الْبَيْتَ دَخَلَ فِي حَسَنَةٍ , وَخَرَجَ مِنْ سَيِّئَةٍ , وَخَرَجَ مَغْفُورًا لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوتا ہے وہ نیکی میں داخل ہوتا ہے اور گناہوں سے نکلتا ہے اور جب وہ واپس نکلتا ہے تو اس کی مغفرت ہوچکی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13646، ترقيم محمد عوامة 13336)