☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره أن يتروج المحرم
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← من كره أن يتروج المحرم
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 13125 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ ، عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ ، أَنّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ أَرَادَ أَنْ يَنْكِحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَأَرْسَلَ إلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ يَسْأَلُهُ , فَقَالَ أَبَانُ: إنَّ عُثْمَانَ حَدَّثَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبید اللہ بن معمر نے حالت احرام میں نکاح کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے کسی شخص کو حضرت ابان بن عثمان کے پاس بھیجا کہ ان سے دریافت کرو؟ حضرت ابان نے فرمایا: حضرت عثمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ محرم نہ نکاح کرے اور نہ ہی کسی کی طرف پیغام نکاح بھیجے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13421، ترقيم محمد عوامة 13125)
Hadith No.: 13126 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، مَطَرٍ ، رَبِيعَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَبِي رَافِعٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: " تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ" , وَكُنْتُ الرَّسُولَ فِيمَا بَيْنَهُمَا
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضور ا قدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت میمونہ سے جب نکاح فرمایا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں نہ تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے درمیان قاصد تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13422، ترقيم محمد عوامة 13126)
Hadith No.: 13127 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، الزُّهْرِيِّ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَكَحَ وَهُوَ حَلَالٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب نکاح فرمایا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13423، ترقيم محمد عوامة 13127)
Hadith No.: 13128 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَبُو فَزَارَةَ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، مَيْمُونَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو فَزَارَةَ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنَا مَيْمُونَةُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن اصم سے مروی ہے کہ حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان کے ساتھ نکاح فرمایا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13424، ترقيم محمد عوامة 13128)
Hadith No.: 13129 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ ، وَعَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ ، وَعَلِيًّا , قَالَا: " الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ وَلَا يُنْكِحُ , فَإِنْ نَكَحَ فَنِكَاحُهُ بَاطِلٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ محرم شخص نہ نکاح کرے گا نہ کسی کا نکاح کروائے گا، اگر اس نے حالت احرام میں نکاح کیا تو اس کا نکاح باطل شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13425، ترقيم محمد عوامة 13129)
Hadith No.: 13130 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عُمَرَ، وَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ أَحَدُهُمَا: " لَا يَنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ , وَقَالَ لِلْآخَرِ: لَا يَنْكِحُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک بار فرمایا: محرم نہ نکاح کرے گا اور نہ ہی نکاح کا پیغام بھیجے گا اور دوسری بار فرمایا: محرم نکاح نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13426، ترقيم محمد عوامة 13130)
Hadith No.: 13131 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يُزَوِّجُ الْمُحْرِمُ , وَلَا يَتَزَوَّجُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم نہ نکاح کرے گا اور نہ نکاح کروائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13427، ترقيم محمد عوامة 13131)
Hadith No.: 13132 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَتَبَ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ إلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ يَسْأَلُهُمْ عَنِ الْمُحْرِمِ يَتَزَوَّجُ , قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت یزید بن عبد الملک نے اہل مدینہ کو لکھا کہ کیا محرم شخص نکاح کرسکتا ہے؟ سب نے فرمایا: ان کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13428، ترقيم محمد عوامة 13132)
Hadith No.: 13133 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى، قَالَ: زَوَّجَنِي أَهْلِي وَأَنَا مُحْرِمٌ , فَأَرْسَلْنَا إِلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ: " الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ , وَلَا يُنْكِحُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اس سے مراد زکوٰۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13429، ترقيم محمد عوامة 13133)
Hadith No.: 13134 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عِكْرِمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: إنَّ عِكْرِمَةَ يَقُولُ: " تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ" , فَقَالَ: كَذَبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ابو میسرہ نماز کے بعد کھانا کھلاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13430، ترقيم محمد عوامة 13134)
Hadith No.: 13135 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " الْمُحْرِمُ لَا يُزَوِّجُ , وَلَا يَتَزَوَّجُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ محرم نہ نکاح کرے گا نہ ہی نکاح کروائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13431، ترقيم محمد عوامة 13135)