☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 12870 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ مُعَاذَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: " حَلَّتِ الْعُمْرَةُ الدَّهْرَ إلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ , يَوْمَ النَّحْرِ , وَيَوْمَيْنِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں تین دنوں کے علاوہ ساری زندگی عمرہ کرنا درست ہے، یوم النحر اور دو دن ایام التشریق کے ان میں عمرہ نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13154، ترقيم محمد عوامة 12870)
حدیث نمبر: 12871 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ طَاوُسٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْعُمْرَةِ , فَقَالَ: " إذَا مَضَتْ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَاعْتَمِرْ مَتَى شِئْتَ إلَى قَابِلٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ایام تشریق کے گذرنے کے بعد جب چاہے آئندہ سال کے لیے عمرہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13155، ترقيم محمد عوامة 12871)
حدیث نمبر: 12872 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " فِي كُلِّ شَهْرٍ عُمْرَةٌ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں (ایک) عمرہ ہے اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں سال میں ایک عمرہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13156، ترقيم محمد عوامة 12872)
حدیث نمبر: 12873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبَّادٌ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " اعْتَمِرْ مَا أَمْكَنَكَ الْمُوسَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جتنا تو قادر ہو استرے پر (اتنے) عمرہ کر (جب بال استرا پھیرنے کے قابل ہوں عمرہ کرلے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13158، ترقيم محمد عوامة 12873)
حدیث نمبر: 12874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ , عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ , عَنْ بَعْضِ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ " يُقِيمُ هَاهُنَا بِمَكَّةَ , فَكُلَّمَا حَمَّمَ رَأْسَهُ خَرَجَ فَاعْتَمَرَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ مکہ سے عمرہ کرتے اور جب بھی ان کے بال استرا پھیرنے کے قابل ہوتے وہ عمرہ کے لیے نکل جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13159، ترقيم محمد عوامة 12874)
حدیث نمبر: 12875 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , عَنْ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ " كَانَ يَعْتَمِرُ فِي كُلِّ سَنَةٍ عُمْرَةً إلَّا عَامَ الْقِتَالِ , فَإِنَّهُ اعْتَمَرَ فِي شَوَّالٍ وَفِي رَجَبٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہر سال صرف ایک عمرہ فرماتے، سوائے جنگ کے سال کے اس سال آپ نے شوال اور رجب میں دو عمرہ کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13160، ترقيم محمد عوامة 12875)
حدیث نمبر: 12876 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ , عَنِ ابْنِ عَوْنٍ , عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " كَانَ لَا يَرَى الْعُمْرَةَ إلَّا فِي السَّنَةِ مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سال میں ایک عمرہ کرنا بہتر سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13161، ترقيم محمد عوامة 12876)
حدیث نمبر: 12877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ صَدَقَةَ , عَنِ الْقَاسِمِ أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَعْتَمِرَ فِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم ہر مہینے دو عمرے کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13162، ترقيم محمد عوامة 12877)
حدیث نمبر: 12878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَا كَانُوا يَعْتَمِرُونَ فِي السَّنَةِ إلَّا مَرَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں (اکثر) صحابہ کرام سال میں ایک ہی عمرہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13163، ترقيم محمد عوامة 12878)
حدیث نمبر: 12879 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ " الْعُمْرَةِ فِي الشَّهْرِ مَرَّتَيْنِ , قَالَ: لَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے مہینے میں دو عمروں کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13164، ترقيم محمد عوامة 12879)
حدیث نمبر: 12880 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصٌ , بْنُ غِيَاثٍ , عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ " لَا يَرَى الْعُمْرَةَ إلَّا فِي كُلِّ سَنَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سال میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کو پسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13165، ترقيم محمد عوامة 12880)