☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت نذر مانے کہ وہ پچاس مسجدوں میں نماز ادا کرے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← اگر کوئی عورت نذر مانے کہ وہ پچاس مسجدوں میں نماز ادا کرے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 12672 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي امْرَأَةٍ جَعَلَتْ عَلَى نَفْسِهَا أَوْ نَذَرَتْ أَنْ تُصَلِّيَ فِي خَمْسِينَ مَسْجِدًا أَنْ تَصَدَّقَ مِنْ خَمْسِينَ بَيْتًا وَأَنْ تَصَدَّقَ بِهِ ," فَأَمَرَهَا أَنْ لَا تَصَدَّقَ فَإِنَّهَا مَعْصِيَةٌ تُكَفِّرُ عَنْ يَمِينِهَا، وَتُصَلِّي فِي خَمْسِينَ مَسْجِدًا، لِأَنَّ الصَّلَاةَ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ وہ پچاس مسجدوں میں نماز ادا کرے گی اور پچاس گھروں سے صدقہ جمع کر کے پھر اس کو صدقہ کرے گی، اس کو حکم دیا کہ وہ صدقہ جمع نہ کرے کیونکہ یہ معصیت ہے اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور پچاس مسجدوں میں نماز ادا کرے کیونکہ نماز طاعات میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12945، ترقيم محمد عوامة 12672)
حدیث نمبر: 12673 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي امْرَأَةٍ نَذَرَتْ عَلَيْهَا أَنْ تُصَلِّيَ إلَى كُلِّ سَارِيَةٍ مِنْ سِوَارِي مَسْجِدِ الْبَصْرَةِ، قَالَ:" تُصَلِّي بِعَدَدِ سِوَارِي الْمَسْجِدِ فِي مَقَامٍ وَاحِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ کوئی عورت نذر مانے کہ بصرہ کی مسجد کے ہر ستون پر نماز ادا کرے گی، تو وہ ایک ہی جگہ کھڑی ہو کر مسجد کے ستونوں کے بقدر نماز ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12946، ترقيم محمد عوامة 12673)
حدیث نمبر: 12674 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنِ مُرَّةَ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أُصَلِّيَ عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ رَكْعَتَيْنِ , وَرَجُلٌ يَرْمُقُنِي لَا أَشْعُرُ بِهِ , فَلَمَّا جَلَسْتُ نَظَرْتُ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ جَالِسًا , فَأَتَيْتُهُ فَجَلَسْتُ إلَيْهِ , فَإِذَا الرَّجُلُ الَّذِي يَرْمُقُنِي عندَهُ , قَالَ وَلَا يَشْعُرُ بِمَكَانِي: قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ , إنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَجَعَلَ يُصَلِّي عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ:" لَوْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ عندَ كُلِّ أُسْطُوَانَةٍ، لَمْ يَتَحَوَّلْ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ" , قَالَ: فَتَرَكْتُ بَقِيَّةَ مَا أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرہ فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا کہ میں ہر ستون کے پاس دو رکعتیں ادا کروں گا ایک شخص مجھے ترچھی نگاہ سے گھور رہا تھا میں اس کو نہیں جانتا تھا، جب میں بیٹھا تو میں نے دیکھا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں، میں ان کے پاس آ کر بیٹھ گیا، تو وہ شخص مجھے دیکھ رہا تھا وہ ان کے پاس تھا اور وہ میری جگہ کو نہیں جانتا تھا، اس نے کہا اے ابو عبد الرحمن! ایک مسجد میں داخل ہوتا اور کہتا ہے کہ میں ہر ستون کے پاس دو رکعتیں ادا کروں گا، آپ نے فرمایا اگر وہ جان لے کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی ستون کے پاس ہیں تو وہاں سے نہیں پھرے گا یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کرے گا، حضرت مرہ کہتے ہیں کہ میں نے جو پڑھنے کا ارادہ کیا تھا وہ ترک کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12947، ترقيم محمد عوامة 12674)