☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص یوں کہے کہ میں ولد اسماعیل میں سے غلام آزاد کروں گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص یوں کہے کہ میں ولد اسماعیل میں سے غلام آزاد کروں گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12604 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، مِسْعَرٍ ، عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، ابْنِ مَعْقِلٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ ، قَالَ: كَانَ عَلَى عَائِشَةَ رَقَبَةٌ أَوْ نَسَمَةٌ تُعْتِقُهَا مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِيلَ، قَالَ: فَقَدِمَ سَبْيٌ مِنَ الْيَمَنِ، قَالَ مِسْعَرٌ: أَرَاهُ مِنْ قَبِيلَةٍ يُقَالُ لَهَا: خَوْلَانُ , قَالَ:" فَنَهَاهَا أَنْ تُعْتِقَ مِنْهُمْ" قَالَ: فَقَدِمَ سَبْيٌ مِنْ مُضَرَ , أَرَاهُ قَالَ: مِنْ بَنِي الْعنبَرِ ," فَأَمَرَهَا أَنْ تُعْتِقَ مِنْهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام کو آزاد کرنا تھا، یمن سے کچھ قیدی آئے، مسعر راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ قبیلہ خولان کے تھے آپ کو ان میں سے آزاد کرنے سے منع کردیا گیا، پھر مضر سے کچھ قیدی آئے، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے وہ بنو عنبر کے تھے، پھر آپ کو حکم دیا کہ اس میں سے ایک آزاد کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12872]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12872، ترقيم محمد عوامة 12604)
حدیث نمبر: 12605 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ، عَنْ رَجُلٍ جَمَعَ عَلَيْهِ مُحَرَّرِينَ مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِيلَ إنْ دَخَلَ بَيْتَ فُلَانٍ , فَدَخَلَهُ , قَالَ:" لَيْسَ لَهَا كَفَّارَةٌ" , قَالَ الرَّجُلُ: إنِّي لَا أَجِدُهُمَا , قَالَ:" فَصُمْ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ مُتَتَابِعَاتٍ، عَنْ كُلِّ رَقَبَةٍ شَهْرَيْنِ لَعَلَّهُ أَنْ يُكَفِّرَ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ اگر وہ فلاں کے گھر داخل ہوا تو اولاد اسماعیل میں سے دو غلام آزاد کرے گا، اور پھر وہ اس کے گھر داخل ہوگیا؟ آپ نے فرمایا اس پر کفارہ نہیں ہے، اس شخص نے عرض کیا میں ان دونوں کو نہیں پاتا، آپ نے فرمایا پھر چار مہینے کے لگاتار روزے رکھو، ہر غلام کے بدلے دو مہینے کے روزے، شاید کہ یہ کچھ کفارہ بن جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12873، ترقيم محمد عوامة 12605)