☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اونٹ یا گائے ذبح کرے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اونٹ یا گائے ذبح کرے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12583 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، قَالَ: " نَذَرَتْ أُمِّي إنْ رَأَتْ فِي وَجْهِي شَعْرَةً أَنْ تَنْحَرَ بَدَنَةً , أَوْ قَالَ: هَدْيًا , قَالَ: وَكَانَ الْحَيُّ يَذْبَحُونَ الْبَقَرَةَ , قَالَ: فَأَتَيْتُ شُرَيْحًا فَسَأَلْتُهُ فَسَوَّى بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ھلال فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے نذر مانی کہ اگر اس نے میرے چہرے پر بال دیکھے تو وہ اونٹ ذبح کرے گی، فرماتے ہیں اور محلہ والے گائے ذبح کرتے تھے، میں حضرت شریح کے پاس آیا اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، پس آپ نے دونوں میں برابری کی (دونوں برابر ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12849]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12849، ترقيم محمد عوامة 12583)
حدیث نمبر: 12584 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ بَدَنَةً لِلْمَسَاكِينِ , قَالَ: يُجْزِئْهُ بَقَرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کوئی شخص نذر مانتا ہے کہ میرے ذمہ مساکین کے لیے اونٹ ذبح کرنا ہے، فرماتے ہیں کہ گائے بھی اس کی طرف سے کافی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12850، ترقيم محمد عوامة 12584)