☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت غلطی سے کسی کو قتل کر دے اور اس کا کوئی ولی بھی نہ ہو جو کفارہ ادا کرے اس کی طرف سے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← عورت غلطی سے کسی کو قتل کر دے اور اس کا کوئی ولی بھی نہ ہو جو کفارہ ادا کرے اس کی طرف سے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12572 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قال: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: مَرَّتْ رُفْقَةٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ , فَاشْتَرَوْا جَارِيَةً فَأَعْتَقُوهَا , فَطَرَحَتْ طُنًّا مِنْ قَصَبٍ عَلَى صَبِيٍّ فَقَتَلَتْهُ , فَأُتِيَ بِهَا مَسْرُوقٌ , فَقَالَ:" الْتَمِسُوا أَوْلِيَاءَهَا" , فَلَمْ يَجِدُوا أَحَدًا , فَنَظَرَ سَاعَةً وَتَذَكَّرَ , وَقَالَ: قَالَ اللَّهُ:" فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ سورة النساء آية 92، اذْهَبِي فَصُومِي شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ وَلَا شَيْءَ لَهُمْ عَلَيْكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں اہل شام کے پاس سے ایک مرتبہ گذرا تو انہوں نے ایک باندی خرید کر اس کو آزاد کردیا، اس باندی نے لکڑیوں کی گٹھڑی ایک بچہ پر پھینکی جس کی وجہ سے وہ بچہ ہلاک ہوگیا، اسے حضرت مسروق کے پاس لایا گیا، آپ نے فرمایا اس کے اولیاء کو تلاش کرو، انہوں نے کسی کو نہ پایا، آپ کچھ دیر غور وفکر فرماتے رہے پھر فرمایا کہ اللہ پاک کا ارشاد ہے، { فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ شَھْرَیْنِ مُتَتَابِعِیْنِ } اس کو لے جاؤ اور اس سے ساٹھ روزے رکھواؤ، اور ان کے لیے اس پر کچھ نہیں ہے (جرمانہ وغیرہ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12838، ترقيم محمد عوامة 12572)
حدیث نمبر: 12573 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: طَرَحَتْ جَارِيَةٌ طُنًّا مِنْ قَصَبٍ عَلَى صَبِيٍّ فَقَتَلَتْهُ , فَأُتِيَ مَسْرُوقٌ فِي ذَلِكَ , فَقَالَ:" هَلْ لَهَا مِنْ مَوَالِي؟" قَالُوا: لَا نَدْرِي مَنْ مَوَالِيهَا قَالَ:" فَهَلْ لَهَا مَالٌ؟" قَالُوا: مَا نَعْلَمُ لَهَا مَالًا , قَالَ:" فَمُرُوهَا أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک باندی نے لکڑیوں کی گٹھڑی بچہ پر پھینک کر اس کو مار دیا اس کو حضرت مسروق کے پاس لائے، آپ نے فرمایا کیا اس کے موالی ہیں؟ لوگوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم، آپ نے پوچھا کیا اس کے پاس مال ہے؟ کہا ہمیں نہیں معلوم کہ اس کے پاس مال ہے کہ نہیں، آپ نے فرمایا اس کو حکم دو کہ وہ لگاتار ساٹھ روزے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12839، ترقيم محمد عوامة 12573)