☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی مشرک نذر مانے اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی مشرک نذر مانے اور پھر مسلمان ہو جائے تو اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12563 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: نَذَرْتُ نَذْرًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ أَسْلَمْتُ , فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَأَمَرَنِي أَنْ أُوفِيَ بِنَذْرِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک نذر مانی تھی پھر میں مسلمان ہوگیا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی نذر پوری کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12827، ترقيم محمد عوامة 12563)
حدیث نمبر: 12564 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ:" كُلُّ يَمِينٍ حَلَفَ بِهَا هِيَ لِلَّهِ بَرَّةٌ يُوَفِّي بِهَا فِي الإِسْلامِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہر قسم جس کے ساتھ حلف اٹھائی جائے یہ اللہ کے لیے نیکی اور احسان ہے، تو اس کو اسلام میں بھی میں پورا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12828، ترقيم محمد عوامة 12564)
حدیث نمبر: 12565 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، فِي " رَجُلٍ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ أَسْلَمَ , قَالَ: يُوفِي نَذْرَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے جاہلیت میں نذر مانی پھر مسلمان ہوگیا، آپ نے فرمایا: وہ اپنی نذر پوری کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12829، ترقيم محمد عوامة 12565)
حدیث نمبر: 12566 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْهُذَلِيِّ، أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تُسْرِجَ فِي بِيعَةٍ وَهِيَ نَصْرَانِيَّةٌ , فَأَسْلَمَتْ فَأَرَادَتْ أَنْ تُوفِيَ عَنْ نَذْرِهَا , قَالَ الْحَسَنُ، وَقَتَادَةُ:" تُسْرِجُ فِي مَسَاجِدِ الْمُسْلِمِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الھذلی فرماتے ہیں کہ ایک عورت جو نصرانیہ تھی اس نے نذر مانی کہ وہ کنیسہ میں چراغ جلائے گی پھر وہ مسلمان ہوگئی پھر اس نے اپنی نذر پوری کرنے کا ارادہ کیا، حضرت حسن اور حضرت قتادہ نے فرمایا کہ تو مسلمانوں کی مسجدوں میں چراغ جلا لے، اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا اس کے ذمہ کچھ بھی نہیں ہے، حضرت الھذلی فرماتے ہیں کہ میں نے ان کے اقوال حضرت شعبی کے سامنے بیان کیئے تو آپ نے فرمایا: اونچا سننے والے (ابن سیرین) نے صحیح کہا ہے اور تیرے ساتھیوں سے غلطی ہوئی ہے، اسلام پچھلی چیزوں کو منہدم کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12830، ترقيم محمد عوامة 12566)