☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص یوں کہے کہ مجھ پر بیت اللہ کی طرف چلنا ہے اور یوں نہ کہے کہ مجھ پر نذر ہے بیت اللہ کی طرف یا کعبہ کی طرف پیدل چلنا، تو کیا اس پر کچھ لازم ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص یوں کہے کہ مجھ پر بیت اللہ کی طرف چلنا ہے اور یوں نہ کہے کہ مجھ پر نذر ہے بیت اللہ کی طرف یا کعبہ کی طرف پیدل چلنا، تو کیا اس پر کچھ لازم ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 12558 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي " الرَّجُلِ يَقُولُ عَلَيَّ الْمَشْيُ إلَى الْكَعْبَةِ , قَالَ: هَذَا نَذْرٌ , فَلْيَمْشِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا ایک شخص کہتا ہے مجھ پر کعبہ کی طرف چلنا ہے، آپ نے فرمایا یہ نذر ہے اس کو چاہئے کہ پیدل چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12822، ترقيم محمد عوامة 12558)
حدیث نمبر: 12559 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: مَنْ قَالَ" عَلَيَّ الْمَشْيُ إلَى بَيْتِ اللَّهِ , فَلَيْسَ بِشَيْءٍ، إلَّا عَلَى أَنْ يَقُولَ: عَلَيَّ نَذْرُ مَشْيٍ إلَى الْكَعْبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص یوں کہے مجھ پر بیت اللہ کی طرف پیدل چلنا ہے تو یہ کچھ بھی نہیں ہے جب تک وہ یوں نہ کہے مجھ پر نذر ہے کہ میں کعبہ کی طرف پیدل چلوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12823، ترقيم محمد عوامة 12559)
حدیث نمبر: 12560 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ , عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: جَعَلَ رَجُلٌ مِنَّا عَلَيْهِ الْمَشْيَ إلَى الْبَيْتِ فِي شَيْءٍ، فَأَتَى الْقَاسِمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ , فَقَالَ:" يَمْشِي إلَى الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے کہا مجھ پر کسی چیز میں بیت اللہ کی طرف چلنا ہے، پھر وہ حضرت قاسم کے پاس آیا اور آپ سے دریافت کیا، آپ نے فرمایا: وہ بیت اللہ کی طرف پیدل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12824، ترقيم محمد عوامة 12560)
حدیث نمبر: 12561 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ:" لِلَّهِ عَلَيَّ أَوْ عَلَيْهِ حَجَّةٌ فَسَوَاءٌ" , وَإِذَا قَالَ:" لِلَّهِ عَلَيَّ نَذْرٌ , أَوْعَلَيَّ لِلَّهِ فَسَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید ابی ابراہیم التیمی فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص یوں کہے اللہ کے لیے مجھ پر ہے یا مجھ پر حج کرنا ہے تو یہ دونوں برابر ہیں، اور جب یوں کہے مجھ پر نذر ہے یا اللہ کے لیے مجھ پر ہے تو یہ دونوں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12825، ترقيم محمد عوامة 12561)
حدیث نمبر: 12562 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى الْقَاسِمِ، فَسَأَلَاهُ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ الْمَشْيَ إلَى بَيْتِ اللَّهِ , قَالَ: فَقَالَ الْقَاسِمُ" أَنَذْرٌ؟" قَالَ: لَا، قَالَ:" فَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن زید فرماتے ہیں کہ دو شخص حضرت قاسم کے پاس آئے اور سوال کیا میں اس وقت سن رہا تھا کہ ایک شخص نے کہا کہ مجھ پر بیت اللہ کی طرف پیدل چلنا ہے آپ نے دریافت فرمایا کیا اس نے نذر مانی تھی؟ انہوں نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا: پھر اس کو چاہئے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12826، ترقيم محمد عوامة 12562)