☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل والمرأة يحلفان بالمشي ولا يستطيعان
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← الرجل والمرأة يحلفان بالمشي ولا يستطيعان
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 12548 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ حَافِيَةً إلَى بَيْتِ اللَّهِ غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ , فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَخْتَمِرْ وَلْتَرْكَبْ وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ ننگے پاؤ بغیر چادر اوڑھے بیت اللہ کی طرف جائے گی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی بہن کو حکم دے کہ وہ چادر اوڑھ کر سوار ہو کر جائے اور تین دن کے روزے (بطور کفارہ) رکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12811، ترقيم محمد عوامة 12548)
Hadith No.: 12549 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ , فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إلَى بَيْتِ اللَّهِ , فَقَالَ:" إنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا لِنَفْسِهِ , ثُمَّ أَمَرَهُ فَرَكِبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا وہ اپنے دو بچوں کے درمیان لڑکھڑا کر چل رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا، انہوں نے نذر مانی ہے کہ بیت اللہ پیدل چل کر جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس بات سے بےنیاز ہے کہ یہ شخص اپنے آپ کو تکلیف دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا تو وہ سوار ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12812، ترقيم محمد عوامة 12549)
Hadith No.: 12550 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أُذَيْنَةَ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ جَدَّتُهُ , وَقَالَ مَالِكٌ: إنَّ أُمَّهُ جَعَلَتْ عَلَيْهَا الْمَشْيَ فَمَشَتْ حَتَّى انْتَهَتْ إلَى السُّقْيَا , ثُمَّ عَجَزَتْ فَمَا مَشَتْ , فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ , فَقَالَ:" مُرُوهَا أَنْ تَعُودَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَتَمْشِيَ مِنْ حَيْثُ عَجَزَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن اذینہ سے مروی ہے کہ حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں اس کی دادی تھی اور حضرت مالک فرماتے ہیں کہ ان کی والدہ تھی، انہوں نے نذر مانی کہ وہ پیدل چلے گی، پھر جب وہ چل کر سقیا مقام پر پہنچی تو مزید چلنے سے عاجز آگئی، میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا اس کو حکم دو کہ اگلے سال دوبارہ آئے اور جہاں سے چلنے میں عاجز ہوئی ہے وہاں سے دوبارہ چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12813، ترقيم محمد عوامة 12550)
Hadith No.: 12551 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إلَى الْكَعْبَةِ , فَمَشَى نِصْفَ الطَّرِيقِ وَرَكِبَ نِصْفَهُ , قَالَ: فَقَالَ عامر: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" يَرْكَبُ مَا مَشَى وَيَمْشِي مَا رَكِبَ مِنْ قَابِلٍ , وَيُهْدِي بَدَنَةً".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ پید ل کعبہ جائے گا، پس وہ آدھا راستہ پیدل اور آدھا سوار ہو کر گیا ہے؟ فرمایا کہ حضرت عامر سے مروی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: آئندہ سال جتنا پیدل چلا ہے اتنا سوار ہو اور جتنا سوار ہوا ہے اتنا پیدل چلے، اور ایک اونٹ ھدیہ کرے (قربان کرے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12814، ترقيم محمد عوامة 12551)
Hadith No.: 12552 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" عَلَيْهِ الْمَشْيُ إنْ شَاءَ رَكِبَ وَأَهْدَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص یوں کہے میرے اوپر پیدل چلنا ہے، تو اگر وہ چاہے تو سوار ہوجائے اور (اونٹ) ھدیہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12815، ترقيم محمد عوامة 12552)
Hadith No.: 12553 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي الرَّجُلِ يَجْعَلُ عَلَيْهِ الْمَشْيَ إلَى بَيْتِ اللَّهِ , قَالَ عَبْدُ الرَّحِيمِ" يَرْكَبُ وَيُهْرِيقُ دَمًا" , وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ:" يُهْدِي بَدَنَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ پیدل بیت اللہ جائے گا؟ حضرت عبد الرحیم راوی سے مروی ہے کہ وہ سوار ہوجائے اور خون بہائے (قربانی کرے) اور ابو خالد راوی سے مروی ہے کہ وہ اونٹ ھدیہ کرے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12816، ترقيم محمد عوامة 12553)
Hadith No.: 12554 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: كُنْتُ تَحْتَ مِنْبَرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَهُوَ عَلَيْهِ , فَجَاءَ رَجُلٌ وَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَحُجَّ مَاشِيًا , حَتَّى إذَا كَانَ كَذَا وَكَذَا وَمَشَيْتُ خَشِيتُ أَنْ يَفُوتَنِي الْحَجُّ , وَرَكِبْتُ , قَالَ:" لَا خَطَأَ عَلَيْكَ , ارْجِعْ عَامَ قَابِلٍ فَامْشِ مَا رَكِبْتَ وَارْكَبْ مَا مَشَيْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعید البجلی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر منبر پر تھے اور میں منبر کے نیچے (سامنے) بیٹھا تھا، ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین! میں نے نذر مانی تھی کہ پیدل حج کروں گا جب میں اتنا اتنا سفر پیدل کرچکا تو مجھے خوف ہوا کہ میرا حج فوت ہوجائے گا پھر میں سوار ہوگیا؟ آپ نے فرمایا تجھ پر کوئی غلطی نہیں ہے، اگلے سال دوبارہ لوٹ جو سوار ہوا ہے وہ پیدل چل اور جو پیدل چلا تھا اتنا سوار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12817، ترقيم محمد عوامة 12554)
Hadith No.: 12555 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا , قَالَ:" يَمْشِي، فَإِنِ انْقَطَعَ رَكِبَ وَأَهْدَى بَدَنَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیدل حج کرے گا، آپ نے فرمایا وہ پیدل چلے پھر جب منقطع ہوجائے اس کا چلنا تو سوار ہوجائے اور اونٹ ھدی بھیج دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12818، ترقيم محمد عوامة 12555)
Hadith No.: 12556 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ، وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ حَلَفَ أَنْ يَمْشِيَ إلَى الْبَيْتِ فَمَشَى، فَعَيِيَ فَرَكِبَ , قَالَ:" إذَا كَانَ قَابِلٌ فَلْيَمْشِ مَا رَكِبَ وَلْيَرْكَبُ مَا مَشَى" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے سنا ایک شخص نے سوال کیا کہ قسم اٹھائی ہے کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گا پھر جب وہ تھک گیا تو سوار ہوگیا، آپ نے فرمایا: جب آئندہ سال آئے تو جتنا وہ سوار ہوا تھا وہ پیدل چلے اور جو پیدل چلا تھا وہ سوار ہو کر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12819، ترقيم محمد عوامة 12556)
Hadith No.: 12557 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ يَكُونُ عَلَيْهِ مَشْيٌ إلَى الْبَيْتِ , فَيَمْشِي ثُمَّ يُعَيِّي، قَالَ:" يَرْكَبُ , فَإِذَا كَانَ قَابِلٌ رَكِبَ مَا مَشَى وَمَشَى مَا رَكِبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے سوال کیا کہ اس نے قسم اٹھائی ہے کہ وہ بیت اللہ پیدل جائے گا پھر جب وہ تھک گیا تو سوار ہوگیا، آپ نے فرمایا: جب آئندہ سال آئے تو جتنا وہ سوار ہوا تھا وہ پیدل چلے اور جو پیدل چلا تھا وہ سوار ہو کر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12821، ترقيم محمد عوامة 12557)