☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نذر أن يزم أنفه، ما كفارته؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← نذر أن يزم أنفه، ما كفارته؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 12543 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، فِي " رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَزُمَّ أَنْفَهُ , قَالَ: يُكَفِّرُ عَنْ يَمِينِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنی ناک میں (نکیل کی مانند) سوراخ کرے گا، آپ نے فرمایا وہ اپنی قسم کا کفارہ اداکرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12806]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12806، ترقيم محمد عوامة 12543)
حديث رقم: 12544 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الضُّبَعِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ نَذَرَ أَنْ يَزُمَّ أَنْفَهُ , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" النَّذْرُ نَذْرَانِ , فَمَا كَانَ لِلَّهِ فَفِيهِ الْوَفَاءُ , وَمَا كَانَ لِلشَّيْطَانِ فَفِيهِ الْكَفَّارَةُ , أَطْلِقْ زِمَامَكَ وَكَفِّرْ يَمِينَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو جمرہ فرماتے ہیں کہ بنی سلیم کے ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ اپنی ناک میں (نکیل کی طرح) سوراخ کرے گا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نذر دو طرح کی ہوتی ہیں، پس جو اللہ کے لیے ہو اس کو پورا کیا جائے گا، اور جو شیطان کے لیے ہو اس کا کفارہ دیا جائے گا، اپنی لگام کھول دے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12807]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12807، ترقيم محمد عوامة 12544)
حديث رقم: 12545 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَجْعَلَ فِي أَنْفِهِ حَلَقَةً مِنْ ذَهَبٍ , قَالَ:" لَا يَزَالُ عَاصِيًا مَا دَامَتْ عَلَيْهِ , فَمُرْهُ فَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ میں سونے کا حلقہ ڈالے گا، (سوراخ کر کے) آپ نے فرمایا جب تک وہ رہے گا وہ شخص گناہ گار ہوتا رہے گا، پس اس کو حکم دو کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12808]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12808، ترقيم محمد عوامة 12545)
حديث رقم: 12546 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، فِي الرَّجُلِ يَجْعَلُ عَلَى أَنْفِهِ أَنْ يَزُمَّهَا وَيَحُجَّ مَاشِيًا , قَالَ:" قَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُثْلَةِ، انْزِعْ هَذَا عَنْكَ، وَحُجَّ رَاكِبًا، وَانْحَرْ بَدَنَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنی ناک میں سوراخ کرے گا (کہ اس میں لگام یا نکیل ڈالے) اور پیدل حج کرے گا، آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع فرمایا ہے، اس کو اپنے سے اتار دے اور سوار ہو کر حج ادا کر اور اونٹ کی قربانی کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12809]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12809، ترقيم محمد عوامة 12546)
حديث رقم: 12547 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا زِمَامَ وَلَا خِزَامَ وَلَا نِيَاحَةَ" , يَعني فِي الْإِسْلَامِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اسلام میں نکیل ڈالنا، اور بالوں کا حلقہ بنانا اور نوحہ کرنا نہیں ہے، (خزامہ کہتے ہیں کہ بالوں کا حلقہ جو اونٹ کی ناک کے سوراخ میں ڈالا جاتا ہے اور اس سے اس کی لگام کو باندھا جاتا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12810، ترقيم محمد عوامة 12547)