☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کو بادشاہ قسم دیدے کہ مجھے فلاں شخص کے مال کی خبر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کسی شخص کو بادشاہ قسم دیدے کہ مجھے فلاں شخص کے مال کی خبر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12527 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مَيْمُونٍ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّ رَجُلًا اسْتَوْدَعَهُ مَالًا وَكَانَ لِلسُّلْطَانِ عندَ ذَلِكَ الرَّجُلِ بُغْيَةٌ، فَقَالَ لِشُرَيْحٍ: إنَّا نَسْتَحْلِفُكَ، قَالَ:" كُنْتُ أَدْفَعُ عَنْ مَالِهِ مَا اسْتَطَعْتُ مَا لَمِ اضْطُرَّ إلَى الْيَمِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح کے پاس ایک شخص نے مال امانت رکھوایا، اس شخص کے ذمہ بادشاہ کا کچھ مال باقی تھا، حضرت شریح سے کہا گیا بیشک ہم تجھے قسم دیتے ہیں، آپ نے فرمایا جب تک میں طاقت رکھتا ہوں اس کے مال کا دفاع کرتا رہوں گا (اور لوگوں کو دفع کرتا رہوں گا) جب تک کہ مجھے قسم پر مجبور نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12790، ترقيم محمد عوامة 12527)
حدیث نمبر: 12528 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الرَّجُلِ يَسْتَحْلِفُهُ السُّلْطَانُ عَلَى أَنْ يَدُلَّ عَلَى رَجُلٍ مُسْلِمٍ أَوْ عَلَى مَالِهِ فَقَالَ: يَحْلِفُ وَيُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو بادشاہ نے قسم دی ہے کہ وہ اس کو فلاں مسلمان کی خبر دے گا یا اس کے مال کی، آپ نے فرمایا وہ قسم اٹھا لے اور بعد میں اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12791، ترقيم محمد عوامة 12528)