☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قسم کے کفارے کے تین روزے لگا تار رکھیں جائیں گے یا ان کے درمیان وقفہ کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← قسم کے کفارے کے تین روزے لگا تار رکھیں جائیں گے یا ان کے درمیان وقفہ کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 12500 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ , أَنَّهُ كَانَ " لَا يُفَرِّقُ صِيَامَ الْيَمِينِ الثَّلَاثَةِ أَيَّامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ قسم کے تین روزوں کے درمیان تفریق نہیں فرماتے تھے (لگاتار رکھتے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12759، ترقيم محمد عوامة 12500)
حدیث نمبر: 12501 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ صِيَامِ الثَّلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ , قَالَ: فِي قِرَاءَتِنَا فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کفارہ یمین کے تین روزوں سے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا ہماری قراءت میں تو { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ } کی قید موجود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12760، ترقيم محمد عوامة 12501)
حدیث نمبر: 12502 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كُلُّ صِيَامٍ فِي الْقُرْآنِ مُتَتَابِعٌ إلَّا قَضَاءَ رَمَضَانَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں جتنے روزوں کا ذکر ہے سب لگاتار رکھے جائیں گے سوائے رمضان کی قضا کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12761، ترقيم محمد عوامة 12502)
حدیث نمبر: 12503 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، قَالَ: كَانَ أُبَيُّ يَقْرَؤُهَا: فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابی اس کو یوں پڑھتے: { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12762، ترقيم محمد عوامة 12503)
حدیث نمبر: 12504 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کی قراءت یوں تھی: { فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مُتَتَابِعَاتٍ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12763، ترقيم محمد عوامة 12504)
حدیث نمبر: 12505 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي صَوْمِ كَفَّارَةِ الْيَمِينِ:" يَصُومُهُ مُتَتَابِعَاتٍ , فَإِنْ أَفْطَرَ مِنْ عُذْرٍ قَضَى يَوْمًا مَكَانَ يَوْمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ کے روزوں کو لگاتار رکھے گا، اگر کسی دن عذر کی وجہ سے افطار کرلیا تو اس کے بدلے دوسرے دن قضا کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12764، ترقيم محمد عوامة 12505)
حدیث نمبر: 12506 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ , قَالُوا: " مَا كَانَ سِوَى رَمَضَانَ فَلَا إلَّا مُتَتَابِعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سوائے رمضان کے روزوں کے باقی سب روزے لگاتار رکھے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12765، ترقيم محمد عوامة 12506)