☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات بیت اللہ کے لیے ھدیہ کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کی جگہ صدقہ کو اختیار کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← بعض حضرات بیت اللہ کے لیے ھدیہ کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کی جگہ صدقہ کو اختیار کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12496 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، أَنَّ امْرَأَةً، قَالَتْ: كُنْتُ عندَ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَأَتَتْهَا امْرَأَةٌ بِحُلِيِّ، فَقَالَتْ: إنِّي جِئْتُ بِهَذَا هَدِيَّةً إلَى الْكَعْبَةِ , فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ :" لَوْ أَعْطَيْتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ , إنَّ هَذَا الْبَيْتَ يُعْطَى وَيُنْفَقُ عَلَيْهِ مِنْ مَالِ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ایک عورت کہتی ہے کہ میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی تو ایک عورت اپنا زیور لے کر آئی اور عرض کیا میں یہ بیت اللہ کے لیے ھدیہ لے کر آئی ہوں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے فرمایا: اگر تو اس کو اللہ کے راستے میں دے دیتی یتیموں اور مسکینوں کو، (تو یہ بہتر تھا) بیشک اس گھر کے لیے اللہ کے خزانوں سے عطا اور خرچ کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12755، ترقيم محمد عوامة 12496)
حدیث نمبر: 12497 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِي الْعنبَسِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِخَاتَمِي هَذَا أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أُهْدِيَ إلَى الْكَعْبَةِ أَلْفًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنی یہ انگوٹھی صدقہ کر دوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں کعبہ کے لیے ایک ہزار ھدیہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12756، ترقيم محمد عوامة 12497)
حدیث نمبر: 12498 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " لَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِدِرْهَمٍ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أُهْدِيَ إلَى بَيْتِ اللَّهِ مِائَةَ أَلْفِ دِرْهَمٍ , وَلَوْ سَالَ عَلَيَّ وَادِي مَالٍ مَا أَهْدَيْتُ إلَى الْبَيْتِ مِنْهَا دِرْهَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ میں ایک درھم اللہ کی راہ میں صدقہ کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں بیت اللہ کے لیے ایک لاکھ درھم ھدیہ کروں، اگر میری طرف پوری وادی مال کی بہے (مجھے ملے) تو میں اس میں سے ایک درھم بھی بیت اللہ کے لیے ھدیہ نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12757، ترقيم محمد عوامة 12498)
حدیث نمبر: 12499 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَحْبُوبٌ الْقَوَارِيرِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ حَبِيبٍ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ هَدِيَّةِ الْكَعْبَةِ , فَقَالَ:" إنَّ الْكَعْبَةَ لَغَنِيَّةٌ عَنْ هَدِيَّتِكَ , أَعْطِهَا إنْسَانًا فَقِيرًا، فَأَطْعِمْهُ كِسْرَةً"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12758، ترقيم محمد عوامة 12499)