☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يردد الأيمان في الشيء الواحد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← في الرجل يردد الأيمان في الشيء الواحد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 12477 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ ، " إذَا حَلَفَ أَطْعَمَ مُدًّا، وَإِنْ وَكَدَ أَعْتَقَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حلف اٹھاتے تو ایک مد کھلا دیتے اور اگر اس کو پختہ کرتے تو غلام آزاد کرتے، حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے پوچھا تاکید اور پختہ کرنا کیا ہے؟ آپ نے فرمایا، ایک ہی چیز پر باربار قسم اٹھانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12735، ترقيم محمد عوامة 12477)
حديث رقم: 12478 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ وَلَهُ عَلَيْهِ مَالٌ:" إنْ لَمْ تَقْضِنِي يَوْمَ كَذَا وَكَذَا فَهُوَ عَلَيْكَ صَدَقَةٌ , فَلَيْسَ بِشَيْءٍ"، وَإِنْ قَالَ:" وَإِنْ لَمْ تُعْطِنِي إلَى يَوْمِ كَذَا وَكَذَا فَهُوَ فِي الْمَسَاكِينِ صَدَقَةٌ , فَهُوَ كَمَا قَالَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں ک جب کوئی شخص دوسرے سے کہے، اس کا اس شخص کے ذمہ مال ہے، اگر تو نے مجھے فلان دن ادا نہ کیا تو وہ تجھ پر صدقہ ہے، تو وہ کچھ بھی نہیں ہے، اور اگر وہ یوں کہے کہ اگر تو نے مجھے فلان دن عطا نہ کیا تو وہ مسکینوں کے لیے صدقہ ہے، تو وہ اسی طرح ہوگا جس طرح اس نے کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12737]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12737، ترقيم محمد عوامة 12478)
حديث رقم: 12479 مصنف ابن أبي شيبة
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّهِ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، مَا يُكَفِّرُ قَوْلَ الْإِنْسَانِ؟" كُلُّ مَالِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ فَقَالَتْ يُكَفِّرُهَا مَا يُكَفِّرُ الْيَمِينَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں میری والدہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ انسان کے اس قول پر کیا کفارہ ہے کہ وہ یوں کہے میرا سارا مال اللہ کے راستے میں یا کعبہ کے دروازے کے لیے؟ امی عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: وہ اس کا کفارہ ادا کرے گا جو قسم کا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12738]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12738، ترقيم محمد عوامة 12479)