☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کہے مجھے قسم دی گئی ہے، میں قسم اٹھاتا ہوں اللہ کے نام کی یا مجھ پر نذر ہے تو یہ سب کلمات برابر ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص کہے مجھے قسم دی گئی ہے، میں قسم اٹھاتا ہوں اللہ کے نام کی یا مجھ پر نذر ہے تو یہ سب کلمات برابر ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12471 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ يَزِيدَ أَبِي إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: " إذَا قَالَ الرَّجُلُ: لِلَّهِ عَلَيَّ أَوْ عَلَيَّ لِلَّهِ حَجَّةٌ فَسَوَاءٌ , وَإِذَا قَالَ: لِلَّهِ عَلَيَّ نَذْرٌ , أَوْ عَلَيَّ نَذْرٌ فَسَوَاءٌ، وَإِذَا قَالَ: أَقْسَمْتُ بِاللَّهِ أَوْ أُقْسِمُ سَوَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم التیمی فرماتے ہیں ک جب کوئی شخص یوں کہے اللہ کی قسم مجھ پر ہے یا مجھ پر حج لازم ہے یہ دونوں برابر ہیں، اور جب یوں کہے، اللہ کے لیے مجھ پر نذر ہے یا مجھ پر نذر ہے تو یہ دونوں برابر ہیں اور جب یوں کہے، میں نے اللہ کے نام کے ساتھ قسم کھائی یا میں اللہ کے نام کے ساتھ قسم اٹھاتا ہوں تو یہ برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12729، ترقيم محمد عوامة 12471)
حدیث نمبر: 12472 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" قَالَ: سَوَاءٌ عَلَى الرَّجُلِ أَنْ يَقُولَ: أُقْسِمُ أَوْ أُقْسِمُ بِاللَّهِ، أَوْ عَلَيَّ حَجَّةٌ أَوْ عَلَيَّ حَجَّةٌ لِلَّهِ، أَوْ عَلَيَّ نَذْرٌ لِلَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ برابر ہے کوئی شخص یوں کہے کہ میں قسم کھاتا ہوں یا یوں کہے کہ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ مجھ پر حج ہے اور مجھ پر اللہ کے لیے حج ہے یا مجھ پر نذر ہے یا مجھ پر اللہ کے لیے نذر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12730، ترقيم محمد عوامة 12472)
حدیث نمبر: 12473 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ:" عَلَيَّ الْمَشْيُ إلَى الْكَعْبَةِ , قَالَ: هَذَا نَذْرٌ فَليَمْشِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل چلنا ہے تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ نذر ہے پس وہ پیدل چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12731، ترقيم محمد عوامة 12473)
حدیث نمبر: 12474 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ هِلَالٍ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: مَنْ قَالَ:" عَلَيَّ الْمَشْيُ إلَى الْكَعْبَةِ , فَلَيْسَ بِشَيْءٍ، إلَّا أَنْ يَقُولَ: عَلَيَّ نَذْرُ مَشْيٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ جو یوں کہے کہ مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل سفر لازم ہے تو اس پر کچھ نہیں ہے جب تک وہ یوں نہ کہے مجھ پر پیدل چلنے کی نذر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12732، ترقيم محمد عوامة 12474)
حدیث نمبر: 12475 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: جَعَلَ رَجُلٌ مِنَّا عَلَيْهِ الْمَشْيُ إلَى بَيْتِ اللَّهِ فِي شَيْءٍ، فَأَتَى الْقَاسِمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" يَمْشِي إلَى الْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے یوں کہا مجھ پر کعبہ کی طرف پیدل چلنا ہے کسی چیز میں، پھر وہ حضرت قاسم کے پاس آیا اور آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا وہ چلے گا بیت اللہ کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12733، ترقيم محمد عوامة 12475)
حدیث نمبر: 12476 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنْ رَجُلٍ , قَالَ:" لِلَّهِ عَلَيَّ يَمِينٌ , قَالَ: يُكَفِّرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا ایک شخص یوں کہتا ہے مجھ پر اللہ کے لیے یمین ہے؟ آپ نے فرمایا وہ اس کا کفارہ دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12734، ترقيم محمد عوامة 12476)