☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وہ قسمیں جن پر کفارہ نہیں ہے اور اس میں اختلاف
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← وہ قسمیں جن پر کفارہ نہیں ہے اور اس میں اختلاف
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12451 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ، قَالَ: " يَمِينٌ لَا تُكَفَّرُ , الرَّجُلُ يَحْلِفُ عَلَى الْكَذِبِ يَتَعَمَّدُهُ، فَذَلِكَ إلَى اللَّهِ , إنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ وہ قسم جس پر کفارہ نہیں ہے، کوئی شخص دانستہ جھوٹ پر قسم اٹھائے تو وہ اللہ پر ہے اگر چاہے تو اس کو عذاب دے اور اگر چاہے تو معاف کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12706، ترقيم محمد عوامة 12451)
حدیث نمبر: 12452 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، في " الرَّجُلِ يَحْلِفُ عَلَى الشَّيْءِ يَتَعَمَّدُهُ، قَالَ حَمَّادٌ: لَيْسَ لِهَذَا كَفَّارَةٌ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر کسی چیز پر قسم اٹھائے تو حضرت حماد فرماتے ہیں اس پر کفارہ نہیں ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کفارہ ادا کرنا بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12707، ترقيم محمد عوامة 12452)
حدیث نمبر: 12453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: فِي " الرَّجُلِ يَحْلِفُ عَلَى الشَّيْءِ عندَهُ , وَلَا يَدْرِي ثُمَّ يَدْرِي أَنَّهُ عندَهُ , قَالَ: يُكَفِّرُ يَمِينَهُ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی چیز کے بارے میں قسم اٹھائے کہ وہ اس کے پاس ہے اور اس کو معلوم نہ ہو، پھر اس کو معلوم ہوجائے کہ وہ اس کے پاس ہے، فرماتے ہیں یمین کا کفارہ ادا کرے، اور حضرت عطاء اور حضرت حکم فرماتے ہیں اس کے متعلق جس میں کفارہ ادا نہ کیا جاتا ہو، فرماتے ہیں کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12709، ترقيم محمد عوامة 12453)
حدیث نمبر: 12454 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " الْأَيْمَانُ أَرْبَعَةٌ , فَيَمِينَانِ يُكَفَّرَانِ وَيَمِينَانِ لا يُكَفِّرَانِ: وَاللَّهِ لَأَفْعَلُ وَاللَّهِ لَأَفْعَلَنَّ , قَالَ: فَهُمَا يُكَفَّرَانِ، وَوَاللَّهِ مَا فَعَلْتُ وَوَاللَّهِ لَأَفْعَلَنَّ وَقَدْ فَعَلَ , فَلَا يُكَفَّرَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یمین کی چار قسمیں ہیں دو قسموں کا کفارہ ہے اور دو کا کفارہ نہیں ہے، اللہ کی قسم نہیں کروں گا یا اللہ کی قسم ضرور کروں گا ان دونوں میں کفارہ ہے، اور اللہ کی قسم میں نے نہیں کیا، اور اللہ کی قسم میں کرچکا ان میں کفارہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12711، ترقيم محمد عوامة 12454)