☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے گا یادس کو بار بار کھلایا جا سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے گا یادس کو بار بار کھلایا جا سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 12405 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ عَلَيْهِ إطْعَامُ مَسَاكِينَ فِي كَفَّارَةِ الظِّهَارِ، فَأَطْعَمَ عَشَرَةً , ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُعِيدَ عَلَيْهِمْ حَتَّى يَسْتَكْمِلَ , قَالَ:" لَا , حَتَّى يُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْكِينًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کے ذمہ کفارہ ظہار میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے وہ دس کو کھلاتا ہے پھر دوبارہ انہی دس کو کھلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ساٹھ مکمل ہوجائیں (تو یہ ٹھیک ہے؟) آپ نے فرمایا: نہیں وہ ساٹھ مسکینوں کو ہی کھانا کھلائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12659، ترقيم محمد عوامة 12405)
حدیث نمبر: 12406 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، بِنَحْوِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12660، ترقيم محمد عوامة 12406)