☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ولد الزنی غلام ادا کرنا کافی ہو جائے گا کہ نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← ولد الزنی غلام ادا کرنا کافی ہو جائے گا کہ نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 12371 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالشَّعْبِيِّ، أنهما قَالَا: " لَا يُجْزِئُ فِي شَيْءٍ مِنَ الْوَاجِبِ وَلَدُ الزِّنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جہاں پر غلام آزاد کرنا واجب ہو وہاں ولد الزنی ادا کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12621، ترقيم محمد عوامة 12371)
حدیث نمبر: 12372 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: " تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِي فَأَوْصَى بِنَسَمَةٍ , فَوَجَدْتُ نَسَمَةً قَدْ تَزَوَّجَ أَبُوهُ أُمَّهُ بِغَيْرِ إذْنِ مَوْلَاهُ , فَسَأَلْتُ عَطَاءً , فَقَالَ: أَكْرَهُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ میرے اھل میں سے ایک شخص فوت ہوا اور اس نے ایک غلام آزاد کرنے کی وصیت کی تھی، میں نے ایک غلام پایا جس کے ماں باپ نے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تھا، میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا میں تو اس کو ناپسند کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12622، ترقيم محمد عوامة 12372)
حدیث نمبر: 12373 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ فُلانِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ، عَنْ " عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ , فَقَالَ: يُجْزِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فلان بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے کفارہ یمین میں ولد الزنی آزاد کرنے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12623، ترقيم محمد عوامة 12373)
حدیث نمبر: 12374 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يُجْزِئُ فِي الْوَاجِبِ , وَلَا يَفْضُلُهُ الَّذِي لِرِشْدَةٍ إلَّا بِتَقْوًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ولد الزنی غلام کافی ہوجائے گا اور صحیح النسب غلام آزاد کرنے والے کو کوئی فضیلت نہیں سوائے تقویٰ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12624، ترقيم محمد عوامة 12374)
حدیث نمبر: 12375 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " يُجْزِئُ وَلَدُ الزِّنَا فِي الرَّقَبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ غلام آزاد کرنے میں ولد الزنی آزاد کرنا کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12625، ترقيم محمد عوامة 12375)
حدیث نمبر: 12376 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا يُجْزِئُ مِنَ الرَّقَبَةِ الْوَاجِبَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ رقبہ واجبہ میں ولد الزنی دینا کافی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12626، ترقيم محمد عوامة 12376)
حدیث نمبر: 12377 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ: أَتَتِ امْرَأَةٌ أَبَا هُرَيْرَةَ , فَسَأَلَتْهُ عَنِ " ابْنِ جَارِيَةٍ لَهَا مِنْ غَيْرِ رَشْدَةٍ وَعَلَيْهَا رَقَبَةٌ , أَيُجْزِئُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور دریافت کیا کہ میرے پاس ایک لونڈی کا بیٹا ہے جو صحیح النسب نہیں ہے اور میرے ذمہ غلام آزاد کرنا واجب ہے کیا وہ غلام آزاد کرنا کافی ہوجائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12627، ترقيم محمد عوامة 12377)