☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← ایک شخص کے ذمہ نذر تھی اس نے ایک دن کا روزہ رکھا اس دن یوم الفطر یا یوم الاضحی آ جائے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12315 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، ابْنِ عَوْنٍ ، زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عُمَرَ , فَسَأَلَهُ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ يَوْمًا فَوَافَقَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" أَمَرَ اللَّهُ وَفَاءَ النَّذْرِ , وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ ایک دن کا روزہ رکھے گا، اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آجائے تو؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے نذر کے پورا کرنے کا حکم دیا ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12565، ترقيم محمد عوامة 12315)
حدیث نمبر: 12316 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَصُومَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ , فَأَتَى عَلَى ذَلِكَ يَوْمُ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، قَالَ:" يُفْطِرُ وَيَصُومُ يَوْمًا مَكَانَهُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھے گا، ان دنوں میں اگر عید الفطر اور عید الاضحی آجائے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس دن روزہ نہیں رکھے گا اس کے بدلے دوسرے دنوں میں رکھ لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12566، ترقيم محمد عوامة 12316)
حدیث نمبر: 12317 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ يَصُومُ يَوْمًا مَكَانَهُ , وَيُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں اس کے بدلہ دوسرے دن روزہ رکھے گا اور اس کا کفارہ ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12567، ترقيم محمد عوامة 12317)
حدیث نمبر: 12318 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ السَّكُونِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ خَالَتِهِ , أَنَّهَا جَعَلَتْ عَلَيْهَا أَنْ تَصُومَ كُلَّ جُمُعَةٍ، فَوَافَقَ ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى , فَسَأَلَتْ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَ:" أَطْعِمِي مِسْكِينًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ اپنی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نذر مانی تھی کہ وہ ہر جمعہ کو روزہ رکھے گی، پھر اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آگئی، انہوں نے حضرت جابر بن زید سے اس کے بارے میں دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: مسکین کو کھانا کھلا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12568]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12568، ترقيم محمد عوامة 12318)
حدیث نمبر: 12319 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنِ امْرَأَةٍ نَذَرَتْ أَنْ تَصُومَ كُلَّ جُمُعَةٍ، فَوَافَقَ ذَلِكَ الْيَوْمُ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى , فَقَالا:" تَقْضِي يَوْمًا مَكَانَهُ وَتُكَفِّرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک عورت نے نذر مانی ہے کہ وہ ہر جمعہ کے دن روزہ رکھے گی، پھر اگر اس دن عید الفطر یا عید الاضحی آجائے؟ آپ دونوں نے فرمایا: اس کے بدلے دوسرے دن روزہ رکھے اور اس کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12569، ترقيم محمد عوامة 12319)
حدیث نمبر: 12320 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ صِيَامَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ , فَيُدْرِكُهُ أَضْحَى أَوْ فِطْرٌ , فَقَالَ:" يُفْطِرُ ثُمَّ يَبْنِي عَلَى صِيَامِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن ابی داو ‘ د فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء بن ابی رباح سے پوچھا گیا کہ ایک شخص لگا تار ساٹھ روزے رکھ رہا ہو اور درمیان میں عید الفطر یا عید الاضحی آجائے تو؟ آپ نے فرمایا اس دن روزہ نہ رکھے پھر اپنے روزے پر بناء کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12570، ترقيم محمد عوامة 12320)