☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص جنازے کو اٹھائے تو کیا کہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کوئی شخص جنازے کو اٹھائے تو کیا کہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 12189 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّرَّاجِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا فِي جِنَازَةٍ، يَقُولُ: ارْفَعُوا عَلَى اسْمِ اللَّهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: " لَا تَقُولُوا ارْفَعُوا عَلَى اسْمِ اللَّهِ، فَإِنَّ اسْمَ اللَّهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، قُولُوا ارْفَعُوا بِسْمِ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جنازے میں ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا: اس کو اٹھاؤ اللہ کے نام پر، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا یہ مت کہو کہ اللہ کے نام پر اٹھاؤ، کیونکہ اللہ کا نام تو ہر چیز پر ہے، بلکہ یوں کہو اٹھاؤ اللہ کے نام کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12437، ترقيم محمد عوامة 12189)
حدیث نمبر: 12190 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ، قَالَ: " إذَا حَمَلْتَ السَّرِيرَ فَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ وَسَبِّحْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ المزنی فرماتے ہیں کہ جب چارپائی کو اٹھاؤ تو بسم اللہ پڑھو اور تسبیح (سبحان اللہ) پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12438، ترقيم محمد عوامة 12190)
حدیث نمبر: 12191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ : إذَا حَمَلَ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ وَسَبَّحَ مَا حَمَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب جنازے کی چارپائی اٹھاؤ تو بسم اللہ پڑھو اور اللہ کی پاکی بیان کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12439، ترقيم محمد عوامة 12191)