☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کوئی چیز چھوڑ کر مرے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← آدمی کوئی چیز چھوڑ کر مرے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12146 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" مَا تَرَكَ؟" قَالُوا: تَرَكَ دِينَارَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً قَالَ:" تَرَكَ كَيَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَ كَيَّاتٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک انصاری شخص کا جنازہ لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی پھر دریافت فرمایا: اس نے کیا چھوڑا ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا: دو یا تین دینار چھوڑے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو یا تین داغ چھوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12391، ترقيم محمد عوامة 12146)
حدیث نمبر: 12147 مصنف ابن ابی شیبہ
شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، شُعْبَةُ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَّاءِ ، أَبَا أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَّاءِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي رَجُلٍ مَاتَ وَتَرَكَ دِينَارًا أَوْ دِينَارَيْنِ" قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيَّةً أَوْ كَيَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن العدائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ سے سنا وہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اس نے ایک یا دو دینار چھوڑے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک داغ یا دو داغ چھوڑے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12392، ترقيم محمد عوامة 12147)
حدیث نمبر: 12148 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أسامة ، زَائِدَةَ ، عَاصِمٍ ، زِرِّ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو أسامة ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: لَحِقَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدٌ أَسْوَدُ، فَمَاتَ , فَأُوذِنَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟"، فَقَالُوا: تَرَكَ دِينَارَيْنِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيَّتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک سیاہ فام غلام ملا پھر اس کا انتقال ہوگیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دیکھو اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا دو دینار چھوڑے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ دو داغ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12393، ترقيم محمد عوامة 12148)
حدیث نمبر: 12149 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عُيَيْنَةُ ، يَزِيدَ بْنِ أصرم ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عُيَيْنَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أصرم ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ: تَرَكَ دِينَارًا أَوْ دِرْهَمًا، فَقَالَ:" كَيَّتَانِ" فَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت برید بن اصرم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ اصحاب صفہ میں سے ایک شخص کا انتقال ہوا، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اس نے ایک دینار اور ایک درھم چھوڑا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو داغ ہیں، تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ اد کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12394، ترقيم محمد عوامة 12149)