☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اچانک آنے والی موت کا ذکر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← اچانک آنے والی موت کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 12129 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " اقْتِرَابُ السَّاعَةِ مَوْتُ الْفُجَاءَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اقتراب الساعۃ سے مراد اچانک آنے والی موت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12372، ترقيم محمد عوامة 12129)
حدیث نمبر: 12130 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " مَوْتُ الْفُجَاءَةِ رَاحَةٌ عَلَى الْمُؤْمِنِ , وَأَسَفٌ عَلَى الْكَافِرِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اچانک اور غیر متوقع آنے والی موت مؤمن کیلئے راحت ہے اور کافر کیلئے سزا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12373، ترقيم محمد عوامة 12130)
حدیث نمبر: 12131 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ طَلْحَةَ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: " مَاتَ مِنَّا رَجُلٌ بَغْتَةً، فَقَالَ رَجُلٌ مَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْذَةُ غَضَبٍ، فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ، وَقَلَّ مَا كُنَّا نَذْكُرُ لِإِبْرَاهِيمَ حَدِيثًا إلَّا وَجَدْنَا عندَهُ فِيهِ، فَقَالَ:" كَانُوا يَكْرَهُونَ أَخْذَةً كَأَخْذَةِ الْأَسَفِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص اچانک فوت ہوگیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے کہا غصہ کی حالت میں اٹھایا گیا ہے، میں نے اس کا ذکر حضرت ابراہیم سے کیا اور بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ ہم حضرت ابراہیم سے کوئی حدیث ذکر کرتے مگر ان کے پاس اس کو پالیتے، آپ نے فرمایا: صحابہ کرام ناپسند کرتے تھے اچانک اٹھائے جانے کو (موت کو) جس طرح غصب کرنے والا اچانک اٹھا لیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12374، ترقيم محمد عوامة 12131)
حدیث نمبر: 12132 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَائِشَةَ ، قَالَا: " مَوْتُ الْفُجَاءَةِ رَأْفَةٌ بِالْمُؤْمِنِ , وَأَسَفٌ عَلَى الْفَاجِرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ اچانک آنے والی موت مؤمن کے لیے باعث راحت اور کافر کے لیے باعث حسرت و افسوس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12375، ترقيم محمد عوامة 12132)
حدیث نمبر: 12133 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدَ بْنَ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: قَالَ مُجَاهِدٌ: " مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ مَوْتُ الْبِدَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اچانک آنے والی موت قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12376، ترقيم محمد عوامة 12133)
حدیث نمبر: 12134 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ " كَرِهَ مَوْتُ الْفُجَاءَةِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12377، ترقيم محمد عوامة 12134)
حدیث نمبر: 12135 مصنف ابن ابی شیبہ
رَجُلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي مَوْتِ الْفُجَاءَةِ قَالَ: أَخْذَةُ أَسَفٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن خالد صحابہ میں سے کسی سے روایت کرتے ہیں کہ اچانک آنے والی موت غاصب کے لینے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12378، ترقيم محمد عوامة 12135)