☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مردوں کو گالی دینے کو ناپسند کیا گیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← مردوں کو گالی دینے کو ناپسند کیا گیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12110 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، سُفْيَانَ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو گالی دینے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12353، ترقيم محمد عوامة 12110)
حدیث نمبر: 12111 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، مِسْعَرٍ ، أَبِي أَيُّوبَ ، قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ مَوْلَى بَنِي ثَعْلَبَةَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَبَّ أَمِيرٌ مِنَ الْأُمَرَاءِ عَلِيًّا، فَقَامَ إلَيْهِ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ , فَقَالَ:" أَمَا إنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى، فَلِمَ تَسُبُّ عَلِيًّا , وَقَدْ مَاتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قطبہ بن مالک سے مروی ہے کہ امراء میں سے ایک امیر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کو گالی دی تو حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوگئے اور فرمایا: بیشک مجھے معلوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو گالی دینے سے منع فرمایا ہے، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالی مت دو، تحقیق وہ وفات پاچکے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12354، ترقيم محمد عوامة 12111)
حدیث نمبر: 12112 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ هِلَالَ بْنَ يَسَافٍ، يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ خَطَبَ بِمِنًى عَلَى جَبَلٍ فَقَالَ: " لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ، فَإِنَّ مَا يُسَبَّ بِهِ الْمَيِّتُ يُؤْذَى بِهِ الْحَيُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ھلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر نے منیٰ کے پہاڑ پر خطبہ دیا اور فرمایا: مردوں کو گالی مت دو، کیونکہ جو مردوں کو گالی دیتا ہے اس سے زندوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12355، ترقيم محمد عوامة 12112)
حدیث نمبر: 12113 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " سَابُّ الْمَيِّتِ كَالْمُشْرِفِ عَلَى الْهَلَكَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں مردوں کو گالی دینے والا شخص ہلاکت کے قریب اور سامنے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12356، ترقيم محمد عوامة 12113)
حدیث نمبر: 12114 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " لَا تَذْكُرُوا مَوْتَاكُمْ إلَّا بِخَيْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ اپنے مردوں کا ذکر صرف خیر اور اچھائی کے ساتھ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12357، ترقيم محمد عوامة 12114)
حدیث نمبر: 12115 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " أَذَى الْمُؤْمِنِ فِي مَوْتِهِ كَأَذَاهُ فِي حَيَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مرنے کے بعد مؤمن کو تکلیف دینا ایسے ہی ہے جیسے اس کو زندگی میں تکلیف دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12358، ترقيم محمد عوامة 12115)