☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الميت يصلى عليه بعد ما دفن من فعله
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← في الميت يصلى عليه بعد ما دفن من فعله
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 12053 مصنف ابن أبي شيبة
هُشَيْمٌ ، وَحَفْصٌ ، الشَّيْبَانِيِّ ، الشَّعْبِيِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، وَحَفْصٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرٍ بَعْدَمَا دُفِنَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میت کو دفنانے کی بعد اس کی قبر پر نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12293، ترقيم محمد عوامة 12053)
حديث رقم: 12054 مصنف ابن أبي شيبة
هُشَيْمٌ ، عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنَا خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ ، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ زَيْدٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا وَرَدْنَا الْبَقِيعَ , إذَا هُوَ بِقَبْرٍ جَدِيدٍ , فَسَأَلَ عنهُ، فَقَالُوا: فُلَانَةُ، فَعَرَفَهَا" فَأَتَى الْقَبْرَ , وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ , فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن زید اپنے چچا حضرت یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک بار نکلے جب ہم جنت البقیع میں آئے تو وہاں ایک نئی قبر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا؟ صحابہ کرام نے عرض کیا فلاں خاتون کی قبر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پہچانا اور اس کی قبر کے پاس آئے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں اور آپ نے اس پر چار تکبیریں پڑھیں، (نماز جنازہ ادا فرمائی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12295، ترقيم محمد عوامة 12054)
حديث رقم: 12055 مصنف ابن أبي شيبة
إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَعْرُورٍ تُوُفِّيَ فِي صَفَرٍ قَبْلَ قُدُومِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ بِشَهْرٍ , فَلَمَّا قَدِمَ صَلَّى عَلَيْهِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت البراء بن معرور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ تشریف لانے سے پہلے ہی وفات پاچکے تھے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12296، ترقيم محمد عوامة 12055)
حديث رقم: 12056 مصنف ابن أبي شيبة
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، سفيان ، أَبِي سِنَانٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا سفيان عن أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ بَعْدَمَا دُفِنَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میت کو دفنانے کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12297، ترقيم محمد عوامة 12056)
حديث رقم: 12057 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ أُمَّ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، مَاتَتْ وَهُوَ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ أَتَى النَّبِيَّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: إنِّي أُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى أُمِّ سَعْدٍ،" فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَهَا , فَصَلَّى عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ام سعد بن عبادہ کا انتقال ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود نہ تھے، جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ آپ ام سعد کی نماز جنازہ ادا فرمائیں، چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی قبر پر تشریف لائے اور نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12298، ترقيم محمد عوامة 12057)
حديث رقم: 12058 مصنف ابن أبي شيبة
هُشَيْمٌ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، الْقَاسِمِ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى الْبَقِيعَ , فَرَأَى قَبْرًا جَدِيدًا، فَقَالَ: " مَا هَذَا الْقَبْرُ؟" فَقِيلَ: فُلَانَةُ , مَوْلَاةُ بَنِي غَنْمٍ الَّتِي كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى عَلَيْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنت البقیع میں تشریف لائے اور آپ نے وہاں ایک نئی قبر دیکھی تو دریافت فرمایا یہ کس کی قبر ہے؟ عرض کیا گیا فلاں خاتون کی جو بنو غنم کی باندی تھی اور مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12299، ترقيم محمد عوامة 12058)
حديث رقم: 12059 مصنف ابن أبي شيبة
قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَنَا أَشْعَثُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: جَاءَ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ فِي رَهْطِ مَعَهُ , وَقَدْ صُلِّيَ عَلِيٌّ عَلَى ابْنِ حُنَيْفٍ , وَدُفِنَ، فَأَمَرَهُ عَلِيٌّ أَنْ يُصَلِّيَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ عَلَى الْقَبْرِ , فَفَعَلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ حضرت ابن حنیف کی نماز جنازہ ادا کر کے ان کو دفنا چکے تھے، اتنے میں قرظہ بن کعب چند رفقاء کے ساتھ تشریف لے آئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے ان کو حکم فرمایا کہ وہ اور ان کے ساتھی ان کی قبر پر جا کر نماز جنازہ ادا کریں، چناچہ انہوں نے اسی طرح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12300، ترقيم محمد عوامة 12059)
حديث رقم: 12060 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: جَاءَ سَلْمَانُ بْنُ رَبِيعَةَ , وَقَدْ صَلَّى عَبْدُ اللَّهِ عَلَى جِنَازَةٍ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: " تَقَدَّمْ , فَصَلِّ عَلَى أَخِيكَ بِأَصْحَابِكَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان بن ربیعہ تشریف لائے اس وقت حضرت عبد اللہ نماز جنازہ ادا کرچکے تھے، حضرت عبد اللہ نے ان سے فرمایا: آگے بڑھو اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے بھائی کی نماز جنازہ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12301، ترقيم محمد عوامة 12060)
حديث رقم: 12061 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبَانَ الْعَطَّارِ، عَنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ: أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ أَنَسًا صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ بَعْدَ أَن صُلِّيَ عَلَيْهَا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے نماز جنازہ ادا کیے جانے بعد اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12302، ترقيم محمد عوامة 12061)
حديث رقم: 12062 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي مَنْزِلٍ كَانَ فِيهِ فَحَمَلْنَاهُ عَلَى رِقَابِنَا سِتَّةَ أَمْيَالٍ إِلَى مَكَّةَ , وَعَائِشَةُ غَائِبَةٌ فَقَدِمَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَتْ أَرُونِي قَبْرَهُ فَأَرَوْهَا فَصَلَّتْ عَلَيْهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر کا ا انتقال ہوگیا جہاں وہ تھے، تو ان کے ساتھیوں نے ان کے جنازے کو اٹھا کر چھ میل سفر کر کے مکہ لائے اور دفن کردیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا موجود نہ تھیں، جب آپ تشریف لائیں تو فرمایا مجھے قبر دکھلاؤ، جب آپ کو قبر دکھائی تو آپ نے ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12303، ترقيم محمد عوامة 12062)
حديث رقم: 12063 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ:" تُوُفِّيَ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ، وَابْنُ عُمَرَ غَائِبٌ، فَقَدِمَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ أَيُّوبُ: أَحْسَبُهُ قَالَ: بِثَلَاثٍ قَالَ: فَقَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ:" تُوُفِّيَ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ، وَابْنُ عُمَرَ غَائِبٌ، فَقَدِمَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ أَيُّوبُ: أَحْسَبُهُ قَالَ: بِثَلَاثٍ قَالَ: فَقَالَ:" أَرُونِي قَبْرَ أَخِي فَأَرُوهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عاصم بن عمر کا انتقال ہوا تو حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حاضر نہ تھے، پھر بعد میں جب آپ تشریف لائے، ایوب راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے تین دن بعد آئے، تو فرمایا مجھے بھائی کی قبر دکھلاؤ، آپ کو دکھائی گئی تو آپ نے اس پر نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12304، ترقيم محمد عوامة 12063)
حديث رقم: 12064 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَنَا أَبُو حُرَّةَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إِذَا سُبِقَ الرَّجُلُ بِالْجِنَازَةِ فَلْيُصَلِّ عَلَى الْقَبْرِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12305، ترقيم محمد عوامة 12064)
حديث رقم: 12065 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ سِيرِينَ، وَنَحْنُ نُرِيدُ جِنَازَةً فَسَبَقَنَا بِهَا حَتَّى دُفِنَتْ قَالَ: فَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ:" تَعَالَ حَتَّى نَصْنَعَ كَمَا صَنَعُوا قَالَ: فَكَبَّرَ عَلَى الْقَبْرِ أَرْبَعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن سیرین کے پاس تھا اور ہم جنازے کا انتظار کر رہے تھے وہ ہم سے پہلے ہی ادا کرلیا گیا اور دفن کردیا گیا۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا آ جاؤ ہم وہی کرتے ہیں جو انہوں نے کیا پھر آپ نے قبر پر چار تکبیریں کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12306، ترقيم محمد عوامة 12065)
حديث رقم: 12066 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ خَيْثَمَةَ،" أَنَّ أَبَا مُوسَى صَلَّى عَلَى الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ بَعْدَمَا صُلِّيَ عَلَيْهِ، أَدْرَكَهُمْ فِي الْجُبَّانَةِ , فَصَلَّى عَلَيْهِ بَعْدَمَا صُلِّيَ عَلَيْهِ" قَالَ يَحْيَى: وَقَالَ شَرِيكٌ: مَرَّةً , أَمَّ أَبُو مُوسَى عَلَيْهِ , وَاسْتَغْفَرَ لَهُ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت حارث بن قیس کی نماز جنازہ ادا ہوجانے کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا فرمائی ان کو جنگل میں پایا اور نماز جنازہ ادا ہوجانے کے بعد نماز جنازہ ادا فرمائی، یحییٰ راوی کہتے ہیں کہ ایک بار حضرت شریک نے فرمایا: حضرت ابو موسیٰ نے امامت کروائی اور ان کے لیے استغفار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12307، ترقيم محمد عوامة 12066)
حديث رقم: 12067 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ بُشَيْرَ بْنَ كَعْبٍ، " انْتَهَى إلَى جِنَازَةٍ وَقَدْ صُلِّيَ عَلَيْهَا فَصَلَّى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت بشیر بن کعب جب جنازے کے پاس پہنچے تو نماز جنازہ ہوچکی تھی، آپ نے پھر نماز جنازہ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12308، ترقيم محمد عوامة 12067)
حديث رقم: 12068 مصنف ابن أبي شيبة
سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ فُقَرَاءَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ وَيَشْهَدُ جَنَائِزَهُمْ إذَا مَاتُوا , قَالَ: فَتُوُفِّيَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي , فَدَفَنَّاهَا قَالَ: " فَمَشَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إلَى قَبْرِهَا , فَصَلَّى عَلَيْهَا , فَكَبَّرَ أَرْبَعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ بن سھل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فقرائے اھل مدینہ کی عیادت فرماتے اور ان کے مرنے پر ان کی نماز جنازہ ادا فرماتے، فرماتے ہیں اھل عوالی میں سے ایک خاتون کا انتقال ہوا تو اس کو دفن کردیا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی قبر پر تشریف لائے اور اس کی نماز جنازہ ادا فرمائی اور چار تکبیریں پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12309، ترقيم محمد عوامة 12068)
حديث رقم: 12069 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو دَاوُدَ ، عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ حَدِيثٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا الْقَبْرُ؟" فَقَالُوا: قَبْرُ فُلَانَةَ قَالَ:" فَهَلَّا آذَنْتُمُونِي , فَصَفَّ عَلَيْهَا , فَصَلَّى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک نئی قبر کے پاس سے گزرے تو فرمایا یہ کس کی قبر ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا فلاں خاتون کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے کیوں اطلاع نہ دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی قبر پر صفیں بنائی اور نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12310، ترقيم محمد عوامة 12069)