هُشَيْمٌ ، عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، أَخْبَرَنَا خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ ، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ زَيْدٍ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا وَرَدْنَا الْبَقِيعَ , إذَا هُوَ بِقَبْرٍ جَدِيدٍ , فَسَأَلَ عنهُ، فَقَالُوا: فُلَانَةُ، فَعَرَفَهَا" فَأَتَى الْقَبْرَ , وَصَفَفْنَا خَلْفَهُ , فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن زید اپنے چچا حضرت یزید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک بار نکلے جب ہم جنت البقیع میں آئے تو وہاں ایک نئی قبر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا؟ صحابہ کرام نے عرض کیا فلاں خاتون کی قبر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پہچانا اور اس کی قبر کے پاس آئے ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں اور آپ نے اس پر چار تکبیریں پڑھیں، (نماز جنازہ ادا فرمائی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12295، ترقيم محمد عوامة 12054)