☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات قبر بلند بنانے کو پسند فرماتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات قبر بلند بنانے کو پسند فرماتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 11867 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أُلْحِدَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرُفِعَ قَبْرُهُ حَتَّى يُعْرَفَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے لحد بنائی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک بلند کی گئی اتنی کہ پہچانی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12102، ترقيم محمد عوامة 11867)
حدیث نمبر: 11868 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ قَبْرَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ مُرْتَفِعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن مظعون کی قبر دیکھی جو بلند (زمین سے اٹھی ہوئی) تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12103، ترقيم محمد عوامة 11868)
حدیث نمبر: 11869 مصنف ابن ابی شیبہ
عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إبْرَاهِيمُ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، أَوْصَى" أَنْ يَجْعَلُوا قَبْرَهُ مُرْتَفِعًا , وَأَنْ يَرْفَعُوهُ أَرْبَعَ أَصَابِعَ , أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی میمونہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی قبر کو چوکور بنایا جائے۔ اتنی بلند (اونچی) کہ زمین سے چار انگلیاں اوپر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12104، ترقيم محمد عوامة 11869)