☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الدعاء للميت بعد ما يدفن ويسوي عليه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← في الدعاء للميت بعد ما يدفن ويسوي عليه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 11827 مصنف ابن أبي شيبة
أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: كَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، إذَا سَوَّى عَلَى الْمَيِّتِ قَبْرَهُ , قَامَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ رُدَّ إلَيْكَ , فَارْأَفْ بِهِ وَارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ جَافِ الْأَرْضَ عَنْ جَنْبَيْهِ , وَافْتَحْ أَبْوَابَ السَّمَاءِ لِرُوحِهِ , وَتَقَبَّلْهُ مِنْكَ بِقَبُولٍ حَسَنٍ، اللَّهُمَّ إنْ كَانَ مُحْسِنًا فَضَاعِفْ لَهُ فِي إحْسَانِهِ، أَوْ قَالَ: فَزِدْ فِي إحْسَانِهِ , وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب میت کو دفن کرنے کے بعد مٹی برابر کردیتے تو اس پر کھڑے ہو کر یہ دعا مانگتے: اللَّہُمَّ إِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَضَاعِفْ لَہُ فِی إحْسَانِہِ (یا فرماتے) فَزِدْ فِی إحْسَانِہِ، وَإِنْ کَانَ مُسِیئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہُ۔ ”اے اللہ! اگر وہ نیکوکار تھا تو اس کی نیکی کو دگنا فرما اور اگر یہ گناہ گار ہے تو اس سے درگزر فرما۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12061، ترقيم محمد عوامة 11827)
حديث رقم: 11828 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ عَلِيًّا ، كَبَّرَ عَلَى يَزِيدَ أَرْبَعًا , قَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ , وَابْنُ عَبْدِكَ , نزل بِكَ الْيَوْمَ , وَأَنْتَ خَيْرُ مَنْزُولٍ بِهِ، اللَّهُمَّ وَسِّعْ لَهُ مُدْخَلَهُ , وَاغْفِرْ ذَنْبَهُ، فَإِنَّا لَا نَعْلَمُ إلَّا خَيْرًا , وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت یزید کی نماز جنازہ پڑھائی اور چار تکبیریں پڑھیں پھر یہ دعا پڑھی: اللَّہُمَّ عَبْدُک وَابْنُ عَبْدِکَ نَزَلَ بِکَ الْیَوْمَ، وَأَنْتَ خَیْرُ مَنْزُولٍ بِہِ، اللَّہُمَّ وَسِّعْ لَہُ مُدْخَلَہُ، وَاغْفِرْ لَہُ ذَنْبَہُ، فَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ إِلاَّ خَیْرًا وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ۔ ”اے اللہ! تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا آج تیرے پاس آیا ہے، تو اس کا بہترین ٹھکانہ ہے، اے اللہ اس کی قبر کو کشادہ فرما اور اس کے گناہوں کو معاف فرما، ہم تو صرف خیر کو جانتے ہیں اور تو اسے زیادہ جاننے والا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12062، ترقيم محمد عوامة 11828)
حديث رقم: 11829 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ:" لَمَّا فَرَغَ مِنْ قَبْرِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَامَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى الْقَبْرِ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ ثُمَّ دَعَا ثُمَّ انْصَرَفَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن السائب کو دفن کر فارغ ہوئے تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قبر پر کچھ دیر کھڑے رہے پھر دعا فرمائی اور پھر لوٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12063، ترقيم محمد عوامة 11829)
حديث رقم: 11830 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ شَيْبَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ الْأَحْنَفِ فِي جِنَازَةٍ , فَجَلَسَ الْأَحْنَفُ وَجَلَسْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهَا , وَهُوَ ضِرَارُ بْنُ الْقَعْقَاعِ التَّمِيمِيُّ، رَأَيْتُ الْأَحْنَفَ انْتَهَى إلَى قَبْرِهِ , فَقَامَ عَلَيْهِ , فَبَدَأَ بِالثَّنَاءِ عَلَيْهِ قَبْلَ الدُّعَاءِ، فَقَالَ: كُنْتُ , وَاللَّهِ , مَا عَلِمْتُ كَذَا، كُنْتُ , وَاللَّهِ , مَا عَلِمْتُ كَذَا , ثُمَّ دَعَا لَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن سمیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت احنف کے ساتھ حضرت ضرار بن قعقاع التمیمی کے جنازے میں تھا، حضرت احنف بیٹھ گئے تو میں بھی آپ کے ساتھ بیٹھ گیا، میں نے حضرت احنف کو دیکھا آپ قبر کے کنارے پر کھڑے ہوئے اور دعا سے قبل ان الفاظ میں حمد بیان کی: بخدا میں اس طرح نہیں جانتا تھا، بخدا میں اس طرح نہیں جانتا تھا۔ پھر آپ نے ان کیلئے دعا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12064، ترقيم محمد عوامة 11830)
حديث رقم: 11831 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَلِيٍّ عَلَى يَزِيدَ بْنَ الْمُكَفَّفِ , فَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا، ثُمَّ مَشَى حَتَّى أَتَاهُ , فَقَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ , وَابْنُ عَبْدِكَ , نزل بِكَ الْيَوْمَ , فَاغْفِرْ لَهُ ذَنْبَهُ , وَوَسِّعْ عَلَيْهِ مُدْخَلَهُ، فَإِنَّا لَا نَعْلَمُ إلَّا خَيْرًا ,وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمیر بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت یزید بن المکفف کی نماز جنازہ پڑھی، آپ نے اس پر چار تکبیریں پڑھیں، پھر آپ جنازے کے ساتھ چل کر جب قبر کے پاس آئے تو یوں دعا مانگی: اللَّہُمَّ عَبْدُک، وَابْنُ عَبْدِکَ نَزَلَ بِکَ الْیَوْمَ فَاغْفِرْ لَہُ ذَنْبَہُ، وَوَسِّعْ عَلَیْہِ مُدْخَلَہُ فَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ إِلاَّ خَیْرًا وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ۔ ”اے اللہ! تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا آج تیرے پاس آیا ہے، تو اس کے گناہوں کو معاف فرما اور اس کی قبر کو کشادہ فرما۔ ہم تو صرف خیر کو جانتے ہیں اور تو اسے زیادہ جاننے والا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12065، ترقيم محمد عوامة 11831)
حديث رقم: 11832 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ: رَأَيْتُ أَيُّوبَ، " يَقُومُ عَلَى الْقَبْرِ , فَيَدْعُو لِلْمَيِّتِ" قَالَ:" وَرُبَّمَا رَأَيْتُهُ يَدْعُو لَهُ , وَهُوَ فِي الْقَبْرِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب کو دیکھا کہ قبر پر کھڑے میت کیلئے دعا مانگ رہے ہیں اور کبھی کبھی میں آپ کو دیکھتا کہ آپ میت کو قبر میں اتارنے کے بعد قبر میں سے نکلتے سے پہلے اس کے لیے دعا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12066، ترقيم محمد عوامة 11832)