☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو کتنے لوگ قبر میں اتاریں گے اور عورت کا قریبی کون ہے جو اس کا زیادہ حقدار ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← عورت کو کتنے لوگ قبر میں اتاریں گے اور عورت کا قریبی کون ہے جو اس کا زیادہ حقدار ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 11770 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ: أَوْصَتْ عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ: " إذَا سَوَّى عَلَيَّ ذَكْوَانُ قَبْرِي فَهُوَ حُرٌّ" أَرَادَتْ أَنْ يَدْخُلَ قَبْرَهَا، وَأَنَّ ذَكْوَانَ قَدْ دَخَلَ قَبْرَهَا وَهُوَ مَمْلُوكٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صدیقہ نے وصیت فرمائی تھی کہ جس وقت ذکوان میری قبر برابر کر دے اس وقت وہ آزاد ہے، انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ذکوان ان کو قبر میں اتارے، (ان کی وفات کے بعد) حضرت ذکوان نے ان کو قبر میں اتارا اور اس وقت وہ غلام تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12004، ترقيم محمد عوامة 11770)
حدیث نمبر: 11771 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: " يَلِي سِفْلَةَ الْمَرْأَةِ فِي الْقَبْرِ أَقْرَبُهُمْ إلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت العلاء بن المسیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ عورت کی جانب پشت پر وہی شخص ہوگا جو اس کا سب سے قریبی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12005، ترقيم محمد عوامة 11771)
حدیث نمبر: 11772 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ ، أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَوَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، قَالَ: مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا عُمَرُ أَرْبَعًا، ثُمَّ سَأَلَ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يُدْخِلُهَا فِي قَبْرِهَا؟" فَقُلْنَ:" مَنْ كَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا فِي حَيَاتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ جب حضرت زینب بنت جحش کا انتقال ہوا تو حضرت عمر نے ان کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہیں اور پھر ازواج مطہرات سے دریافت فرمایا کہ ان کو قبر میں کون داخل کرے؟ انہوں نے فرمایا جو زندگی میں ان کے پاس آیا کرتا تھا وہی داخل کرے۔ (جس رشتہ دار سے ان کا پردہ نہ تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12006، ترقيم محمد عوامة 11772)
حدیث نمبر: 11773 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قال: أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَدْخُلُ الرَّجُلُ قَبْرَ امْرَأَتِهِ وَيَلِي سَفْلَتَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی (شوہر) عورت کو قبر میں اتارے گا اور اس عورت کے زیریں حصہ کی طرف وہ خود ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12007، ترقيم محمد عوامة 11773)