حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَالشَّعْبِيَّ، وَعَطَاءً، وَمُجَاهِدًا، أَفِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ شَيْءٌ مُوَقَّتٌ؟ فَقَالُوا:" لَا، إنَّمَا أَنْتَ شَفِيعٌ فَاشْفَعْ بِأَحْسَنَ مَا تَعْلَمُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ الجھنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت شعبی، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ نماز جنازہ کے لیے کوئی مخصوص دعا ہے۔ سب حضرات نے فرمایا: نہیں، آپ تو اس کی سفارش (شفاعت) کرنے والے ہیں، پس جو اچھی سفارش آپ جانتے ہو وہ پڑھ لو۔ (کر لو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11713، ترقيم محمد عوامة 11491)