☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کو کتنا کندھا دینا (اٹھانا) کافی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کو کتنا کندھا دینا (اٹھانا) کافی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 11397 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فِي جِنَازَةٍ، فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي جِنَازَةٍ فَلْيَحْمِلْ بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ كُلِّهِ، فَإِنَّهُ مِنَ السُّنَّةِ لَهُ , لِيَتَطَوَّعْ , أَوْ لِيَدَعْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن نسطاس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو عبیدہ بن عبد اللہ کے ساتھ ایک جنازے میں تھے حضرت عبد اللہ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کسی جنازے میں ہو تو وہ چارپائی کے چاروں حصوں کو کندھا دے بیشک یہ سنت میں سے ہے۔ پھر اس کو (نفلی طور پر) اٹھائے یا (دوسروں کیلئے) چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11617، ترقيم محمد عوامة 11397)
حدیث نمبر: 11398 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " مَنْ حَمَلَ الْجِنَازَةَ ثَلَاثًا , فَقَدْ قَضَى مَا عَلَيْهِ مِنْ حَقِّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جس نے جنازے کو تین بار اٹھایا اس نے وہ حق ادا کردیا جو اس پر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11618، ترقيم محمد عوامة 11398)
حدیث نمبر: 11399 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ جَشِيبٍ، وَغَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، قَالُوا: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : " مِنْ تَمَامِ أَجْرِ الْجِنَازَةِ أَنْ يُشَيِّعَهَا مِنْ أَهْلِهَا، وَأَنْ يَحْمِلَ بِأَرْكَانِهَا الْأَرْبَعِ، وَأَنْ يَحْثُوَ فِي الْقَبْرِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11619، ترقيم محمد عوامة 11399)