☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کے پائخانے کی جگہ پر اور جہاں سے کچھ نکلنے کا خوف ہو وہاں کچھ لگا دیا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کے پائخانے کی جگہ پر اور جہاں سے کچھ نکلنے کا خوف ہو وہاں کچھ لگا دیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 11136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ: " أَحْشُو الْكُرْسُفَ؟ قَالَ: نَعَمْ" قُلْتُ:" لِئَلَّا يَتَفَجَّرَ مِنْهُ شَيْءٌ؟ قَالَ: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا: اس پر روئی رکھ دیں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، میں نے عرض کیا، یہ اس وجہ سے ہے تاکہ اس میں سے کوئی (گندگی) نہ نکلے؟ آپ نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11349، ترقيم محمد عوامة 11136)
حدیث نمبر: 11137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُحْشَى مِنَ الْمَيِّتِ لِمَا يَخَافُونَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کی ہر وہ جگہ جہاں سے کچھ (گندگی) نکلنے کا خوف ہو وہاں پر (روئی) چپکا دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11350، ترقيم محمد عوامة 11137)
حدیث نمبر: 11138 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" يُحْشَى دُبُرُهُ وَمَسَامِعُهُ وَأَنْفُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ میت کے پاخانے کے مقام، کانوں اور ناک پر رکھ دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11351، ترقيم محمد عوامة 11138)
حدیث نمبر: 11139 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنِ الرَّبِيعِ قال: سَمِعْتُ ابْنَ سِيرِينَ، يَقُولُ: " يُحْشَى دُبُرُ الْمَيِّتِ وَفُوهُ وَمَنْخِرَاهُ قُطْنًا" وَقَالَ مُحَمَّدٌ:" مَا عَالَجْتَ دُبُرَهُ فَعَالِجْهُ بِيَسَارِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سنا میت کے دبر، منہ اور ناک پر روئی چپکا دی جائے گی، حضرت محمد کہتے ہیں اس کے پاخانے کی جگہ پر جو علاج کرنا پڑے (کوئی چیز رکھنا پڑے) وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11352، ترقيم محمد عوامة 11139)
حدیث نمبر: 11140 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ إبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ الْأَزْدِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " إذَا حَشَى عَلَى الْمَيِّتِ سَدَّ مُرَاقَهُ وَمَسَامِعَهُ بِالْمُشَاقِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اگر میت کے سوراخوں سے کچھ نکلنے کا اندیشہ ہو اس کے جسم کے سوراخ اور کان روئی سے بند کردیئے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11353، ترقيم محمد عوامة 11140)