☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنبی اور حائضہ عورت کا میت کو غسل دینے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← جنبی اور حائضہ عورت کا میت کو غسل دینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 11067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُغَسِّلَ الْمَيِّتَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جنبی اور حائضہ میت کو غسل دیں اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11275، ترقيم محمد عوامة 11067)
حدیث نمبر: 11068 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُمَا كَانَا " يَكْرَهَانِ أَنْ تُغَسِّلَ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ الْمَيِّتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ جنبی اور حائضہ میت کو غسل دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11276، ترقيم محمد عوامة 11068)
حدیث نمبر: 11069 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَرْسَلَتْ أُمِّي إلَى عَلْقَمَةَ تَسْأَلُهُ عَنِ الْحَائِضِ تُغَسِّلُ الْمَيِّتَ" فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ میری والدہ نے مجھے حضرت علقمہ کے پاس یہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا کہ حائضہ عورت میت کو غسل دے سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11277، ترقيم محمد عوامة 11069)