☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گھٹیا مال اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کو ناپسند کیا گیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← گھٹیا مال اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کو ناپسند کیا گیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 10888 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، حُمَيْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَبِي
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَأَقْنَاءٌ فِي الْمَسْجِدِ مُعَلَّقَةٌ، وَإِذَا فِيهِ قِنْوٌ فِيهِ خَدْرٌ وَمَعَهُ عُرْجُونٌ أَوْ فِي يَدِهِ عَصًا قَالَ: فَطَعَنَ فِيهِ وَقَالَ:" مَنْ جَاءَ بِهَذَا؟" قَالُوا: فُلَانٌ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بُؤْسَ أُنَاسٍ يُمْسِكُونَ صَدَقَاتِهِمْ ثُمَّ يُطْرَحُ بِالْعَرَاءِ فَلَا تَأْكُلُهَا الْعَافِيَةُ , يُهَاجِرُ كُلَّ بَرْقِهِ وَرَعْدِهِ إلَى الشَّامِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر ابن ابی بکر کے والد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو کھجوروں کے گچھے مسجد میں لٹکے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک گچھے پر کچھ خراب کھجوریں تھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک لاٹھی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ گچھے پر ماری اور فرمایا یہ کون لایا ہے؟ لوگوں نے بتایا فلاں آدمی لایا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کے لئے تباہی ہے جو پہلے اپنے صدقات روک کر رکھتے ہیں (حدیث کے آخری حصہ کا معنیٰ محقق محمد عوامہ کے لیے بھی واضح نہیں ہوسکا، دیکھیے حاشیہ مصنف ابن ابی شیبہ ج ٧ ص ٧٩) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11095، ترقيم محمد عوامة 10888)
حدیث نمبر: 10889 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، قَالَ: " كَانَ نَاسٌ يَتَصَدَّقُونَ بِشِرَارِ ثِمَارِهِمْ حَتَّى نزلت: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ سورة البقرة آية 267"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ لوگوں سب سے گھٹیا مال صدقہ کیا کرتے تھے پھر یہ آیت نازل ہوئی { وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْہِ اِلَّآ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْہِ }۔ (ابوداؤد ١٦٠٣۔ ابن خزیمۃ ٢٣١٣) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11096، ترقيم محمد عوامة 10889)
حدیث نمبر: 10890 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّهُ سَأَلَ عَبِيدَةَ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ سورة البقرة آية 267" إنَّمَا ذَلِكَ فِي الزَّكَاةِ، وَالدَّرَاهِمُ الزَّيْفُ أَحَبُّ إلَيَّ مِنَ التَّمْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت عبیدہ سے سوال کیا گیا کہ اللہ کا ارشاد { وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْہ } کا نزول کیوں ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زکوٰۃ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11097، ترقيم محمد عوامة 10890)
حدیث نمبر: 10891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنِ الْحَسَنِ: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267 , قَالَ:" كَانَ الرَّجُلُ يَتَصَدَّقُ بِرَذَاذَةِ مَالِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اللہ کا ارشاد { وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ } اس شخص سے متعلق نازل ہوئی ہے جو گھٹیا اور ہلکا مال اللہ کی راہ میں صدقہ (زکوٰۃ) کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11098، ترقيم محمد عوامة 10891)
حدیث نمبر: 10892 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إسْرَائِيلَ ، السُّدِّيِّ ، أَبِي مَالِكٍ ، الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ سورة البقرة آية 267 قَالَ:" نزلت فِينَا كُنَّا أَصْحَابَ نَخْلٍ، فَكَانَ الرَّجُلُ يَأْتِي مِنْ نَخْلِهِ بِقَدْرِ قِلَّتِهِ وَكَثْرَتِهِ" قَالَ:" فَكَانَ الرَّجُلُ يَأْتِي بِالْقِنْوِ وَالرَّجُلُ يَأْتِي بِالْقِنْوَيْنِ فَيُعَلِّقُهُ فِي الْمَسْجِدِ" قَالَ:" وَكَانَ أَهْلُ الصُّفَّةِ لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ، فَكَانَ أَحَدُهُمْ إذَا جَاءَ إلَى الْقِنْوِ فَيَضْرِبُهُ بِعَصًا فَيَسْقُطُ مِنْهُ التَّمْرُ وَالْبُسْرُ فَيَأْكُلُ، وَكَانَ أُنَاسٌ مِمَّنْ لَا يَرْغَبُ فِي الْخَيْرِ فَيَأْتِي أَحَدُهُمْ بِالْقِنْوِ فِيهِ الْحَشَفُ وَفِيهِ الشِّيصُ، وَيَأْتِي بِالْقِنْوِ قَدِ انْكَسَرَ فَيُعَلِّقُهُ" قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَلَسْتُمْ بِآخِذِيهِ إِلا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ سورة البقرة آية 267 قَالَ:" لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أُهْدِيَ إلَيْهِ مثل مَا أَعْطَى لَمْ يَأْخُذْهُ إلَّا عَلَى إغْمَاضٍ وَحَيَاءٍ" قَالَ:" فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ يَأْتِي الرَّجُلُ بِصَالِحِ مَا عندَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ { وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ } ہمارے بارے میں نازل ہوئی۔ ہماری قوم کھجوروں والی تھی۔ ہم میں سے (ہر شخص) قلت اور کثرت کی بقدر کھجوریں لایا کرتا۔ پس کوئی شخص ایک خوشہ اور کوئی دو خوشے لا کر مسجد میں لٹکا دیتا، اصحاب صفہ کے پاس کھانے کو کچھ نہ ہوتا ان میں سے کوئی شخص آتا اور لاٹھی سے کھجور کے خوشہ پر ضرب لگاتا تو اس میں خشک اور تر کھجوریں گرتیں جن کو وہ کھا لیتا، کچھ لوگ (ہم میں سے) خیر کے کاموں کی طرف راغب نہ تھے وہ خراب اور فاسد کھجوروں کا خوشہ لے کر آتے اور اس کو مسجد میں لٹکا دیتے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی آیت { وَلَا تَیَمَّمُوا الْخَبِیْثَ مِنْہُ تُنْفِقُوْنَ وَ لَسْتُمْ بِاٰخِذِیْہِ اِلَّآ اَنْ تُغْمِضُوْا فِیْہ } نازل فرمائی۔ اور فرمایا تم میں سے کوئی شخص جو کچھ ادا کرتا ہے اگر اس کے مثل اس کو ہدیہ کیا جائے تو وہ اس کو ہلکا سمجھتے ہوئے آنکھیں بند کر کے حیاء کی وجہ سے لیتا ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ اس کے بعد ہر شخص ہم میں سے عمدہ اور اچھا مال صدقہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11099، ترقيم محمد عوامة 10892)