☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الركاز يجده القوم فيه زكاة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزكاة← في الركاز يجده القوم فيه زكاة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 17
Hadith No.: 10871 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، هِشَامُ بْنُ سعد ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ سعد ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ: مَا كَانَ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِينَاءِ أَوِ الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ قَالَ:" فِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! جو چیز ہمیں غیر آباد راستے اور غیر آباد جگہ (گاؤں وغیرہ) سے ملے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں اور مدفون خزینے میں خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11078، ترقيم محمد عوامة 10871)
Hadith No.: 10872 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " فِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مدفون خزانے میں خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11079]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11079، ترقيم محمد عوامة 10872)
Hadith No.: 10873 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، مِثْلُهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11080، ترقيم محمد عوامة 10873)
Hadith No.: 10874 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ ، ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، وَزَكَرِيَّا ، الشَّعْبِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، وَزَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مدفون خزینے میں خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11081، ترقيم محمد عوامة 10874)
Hadith No.: 10875 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الرَّحِيمِ ، أَشْعَثَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11082، ترقيم محمد عوامة 10875)
Hadith No.: 10876 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ غُلَامًا مِنَ الْعَرَبِ وَجَدَ سَتُّوقَةً فِيهَا عَشَرَةُ آلَافٍ، فَأَتَى بِهَا عُمَرَ" فَأَخَذَ مِنْهَا خُمْسَهَا أَلْفَيْنِ وَأَعْطَاهُ ثَمَانِيَةَ آلَافٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی سے مروی ہے کہ عرب کے ایک غلام کو کچھ پیسے ملے جن کی مالیت دس ہزار تھی، وہ غلام وہ پیسے لے کر حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے اس میں سے دو ہزار خمس وصول فرما لیا اور باقی آٹھ ہزار اس کو واپس کردیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11083، ترقيم محمد عوامة 10876)
Hadith No.: 10877 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ رَجُلًا وَجَدَ فِي خَرِبَةٍ أَلْفًا وَخَمْسَمِائَةٍ فَأَتَى عَلِيًّا فَقَالَ:" أَدِّ خُمْسَهَا وَلَكَ ثَلَاثَةُ أَخْمَاسِهَا، وَسَنُطَيِّبُ لَكَ الْخُمْسَ الْبَاقِيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت امام شعبی سے مروی ہے کہ ایک شخص کو ویران جگہ سے پندرہ سو (درہم) ملے وہ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے فرمایا اس کا خمس ادا کرو اور اس کے تین خمس تیرے لئے ہیں۔ اور عنقریب ہم باقی خمس تیرے لئے پاک کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11084، ترقيم محمد عوامة 10877)
Hadith No.: 10878 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ الضَّبِّيِّ، قَالَ: بَيْنَمَا قَوْمٌ عندِي يَسْأَلُونَ يَبُثُّونَ أَوْ يُثِيرُونَ الْأَرْضَ إذْ أَصَابُوا كَنْزًا وَعَلَيْهَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الرَّاسِبِيُّ، فَكَتَبَ فِيهِ إلَى عَدِيٍّ، فَكَتَبَ عَدِيٌّ إلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَكَتَبَ عُمَرُ:" أَنْ خُذُوا مِنْهُ الْخُمْسَ وَاكْتُبُوا لَهُمُ الْبَرَاءَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر الضبی فرماتے ہیں کہ ہمارے مقام سابور میں کسی قوم کے کچھ لوگ زمین کھود رہے تھے، اچانک خزانہ ان کے ہاتھ لگا، ان کے نگران محمد بن جابر الراسبی تھے۔ انہوں نے اس کے بارے میں حضرت عدی کو لکھا، حضرت عدی نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو لکھا، حضرت عمر بن عبد العزیز نے لکھا کہ اس میں سے خمس وصول کرلو اور ان کیلئے براءت لکھ دو اور باقی سب ان کا ہے ان کیلئے چھوڑ دو۔ (جب یہ مکتوب موصول ہوا تو) انہوں نے مال واپس کردیا اور اس میں سے خمس وصول کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11085، ترقيم محمد عوامة 10878)
Hadith No.: 10879 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَمَّنْ شَهِدَ الْقَادِسِيَّةَ، قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَغْتَسِلُ إذْ فَحَصَ لَهُ الْمَاءُ التُّرَابَ عَنْ لَبِنَةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَتَى سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" اجْعَلْهَا فِي غَنَائِمِ الْمُسْلِمِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین روایت کرتے ہیں کہ اس شخص سے جو جنگ قادسیہ میں موجود تھے فرماتے ہیں کہ ہم میں ایک شخص تھا وہ غسل کر رہا تھا جب پانی نے زمین پر گر کر اس میں گڑا کھود دیا تو اس میں سے سونے کی اینٹ نکلی۔ وہ شخص وہ لے کر حضرت سعد بن ابی وقاص کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس کی خبر دی۔ آپ نے فرمایا اس کو مسلمانوں کی غنیمت میں شامل کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11086، ترقيم محمد عوامة 10879)
Hadith No.: 10880 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُذَيْلٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: إنِّي وَجَدْتُ مِئِينَ مِنَ الدَّرَاهِمِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" لَا أَرَى الْمُسْلِمِينَ بَلَغَتْ أَمْوَالُهُمْ هَذَا أُرَاهُ رِكَازَ مَالٍ عَادِيٍّ، فَأَدِّ خُمْسَهُ فِي بَيْتِ الْمَالِ وَلَكَ مَا بَقِيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھزیل سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے دو سو دراھم ملے ہیں، حضرت عبد اللہ نے ان سے فرمایا کہ میرا خیال نہیں ہے مسلمانوں کا مال تجھے ملا ہو بلکہ میرا خیال ہے کہ یہ قدیم مدفون مال ہے تو اس میں سے خمس بیت المال مں ا ادا کر دے اور باقی سارا مال تیرا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11087، ترقيم محمد عوامة 10880)
Hadith No.: 10881 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " الرِّكَازُ الْكَنْزُ الْعَادِيُّ وَفِيهِ الْخُمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رکاز بھی قدیم خزانہ ہے اور اسمیں بھی خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11088، ترقيم محمد عوامة 10881)
Hadith No.: 10882 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا وُجِدَ الْكَنْزُ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ فَفِيهِ الْخُمْسُ، وَإِذَا وُجِدَ فِي أَرْضِ الْعَرَبِ فَفِيهِ الزَّكَاةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر خزانہ دشمن کی زمین سے ملے تو اس میں خمس ہے اور اگر عرب کی زمین سے ملے تو اس میں زکاۃ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11089، ترقيم محمد عوامة 10882)
Hadith No.: 10883 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَائِشَةَ فَقَالَ: إنِّي وَجَدْتُ كَنْزًا فَدَفَعْتُهُ إلَى السُّلْطَانِ , فَقَالَتْ:" فِي فِيكَ الْكُتْكُتِ" أَوْ كَلِمَةٍ نَحْوِهَا , الشَّكُّ مِنِّي
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن المنتشر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ مجھے خزانہ ملے تو کیا میں وہ حکمران کے سپرد کر دوں؟ آپ نے فرمایا تیرے منہ میں خاک یا اس سے ملتا جلتا کلمہ ارشاد فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ شک میری طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11090، ترقيم محمد عوامة 10883)
Hadith No.: 10884 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رکاز میں (بھی) خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11091، ترقيم محمد عوامة 10884)
Hadith No.: 10885 Musannaf Ibn Abi Shaibah
خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ المزنی اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رکاز میں خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11092، ترقيم محمد عوامة 10885)
Hadith No.: 10886 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، إسْرَائِيلَ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرِّكَازِ الْخُمْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکاز میں خمس کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11093، ترقيم محمد عوامة 10886)
Hadith No.: 10887 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، قال: نَا عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ وَجَدَ مَطْمُورَةً , قَالَ:" أَدِّ خُمُسَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص نے زمین سے زخیرہ شدہ مال پایا ہے؟ آپ نے فرمایا اس کا خمس ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11094، ترقيم محمد عوامة 10887)