☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سال میں صرف ایک بار وصول کریں گے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← سال میں صرف ایک بار وصول کریں گے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 10835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " لَمْ يَبْلُغْنَا أَنَّ أَحَدًا مِنْ وُلَاةِ هَذِهِ الْأُمَّةِ الَّذِينَ كَانُوا بِالْمَدِينَةِ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُثَنُّونَ الصَّدَقَةَ، لَكِنْ يَبْعَثُونَ عَلَيْهَا كُلَّ عَامٍ فِي الْخِصْبِ وَالْجَدْبِ، لِأَنَّ أَخْذَهَا سُنَّةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ اس امت کے امراء جو مدینہ میں تھے حضرت ابو بکر، عمر اور عثمان میں سے کسی کے متعلق ہمیں یہ خبر نہیں پہنچی کہ انہوں نے سال میں دو بار زکوٰۃ وصول کی ہو۔ لیکن وہ ہر سال سرسبز اور خشک کی طرف بھیجا کرتے تھے (لوگوں کو) تا کہ ان سے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کے مطابق وصول کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11042، ترقيم محمد عوامة 10835)
حدیث نمبر: 10836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قال: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّهُ قَالَ: " إذْ تَدَارَكَتِ الصَّدَقَتَانِ فَلَا تُؤْخَذُ الْأُولَى كَالْجِزْيَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب تم دو صدقوں کو پالو تو پہلے کو وصول مت کرو جزیہ کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11043، ترقيم محمد عوامة 10836)
حدیث نمبر: 10837 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، حَسَنِ بْنِ حَسَنٍ ، فَاطِمَةَ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ حَسَنٍ ، عَنْ أُمِّهِ فَاطِمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا ثناء فِي الصَّدَقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زکوٰۃ سال میں دو بار ادا کرنا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 11044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11044، ترقيم محمد عوامة 10837)