☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات کے نزدیک مسلمانوں پر عشر نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← بعض حضرات کے نزدیک مسلمانوں پر عشر نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 10677 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، جَدِّهِ أَبِي أُمِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُمِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ عُشُورٌ، إنَّمَا الْعُشُورُ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حرب بن عبید اللہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عشر مسلمانوں پر نہیں ہے۔ بیشک عشر تو یہود و نصاریٰ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10880، ترقيم محمد عوامة 10677)
حدیث نمبر: 10678 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، خَالِهِ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ خَالِهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل حَدِيثِ أَبِي الْأَحْوَصِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حضرت ابوالاحوص کی حدیث کی مثل مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10881، ترقيم محمد عوامة 10678)
حدیث نمبر: 10679 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، إسْرَائِيلَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، مَنْ ، عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ ، سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ , احْمَدُوا اللَّهَ الَّذِي وَضَعَ عنكُمُ الْعُشُورَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: اے معشر عربٖ اللہ کی تعریف اور حمد بیان کرو کہ اس نے تم پر سے عشر اٹھا لیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10882، ترقيم محمد عوامة 10679)
حدیث نمبر: 10680 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، قَابُوسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ قَابُوسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَصْلُحُ قِبْلَتَانِ فِي أَرْضٍ وَلَيْسَ عَلَى مُسْلِمٍ جِزْيَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک زمین دو قبلوں کی صلاحیت نہیں رکھتی اور مسلمان پر جزیہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10883، ترقيم محمد عوامة 10680)
حدیث نمبر: 10681 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: بَعَثَنِي عُمَرُ عَلَى السَّوَادِ" وَنَهَانِي أَنْ أُعَشِّرَ مُسْلِمًا أَوْ ذَا ذِمَّةٍ يُؤَدِّي الْخَرَاجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق نے مجھے گاؤں والوں کی طرف بھیجا اور مجھے منع فرمایا کہ میں مسلمانوں سے عشر وصول کروں یا ذمیوں سے جو خراج ادا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10884، ترقيم محمد عوامة 10681)
حدیث نمبر: 10682 مصنف ابن ابی شیبہ
عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ :" أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَطُوا عَلَيْهِ أَنْ لَا يُحْشَرُوا وَلَا يُعْشَرُوا وَلا يُجْبُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكُمْ أَن لا تُحَشَّرُوا وَلا تَعُشَّرُوا وَلَا يُسْتَعْمَلَ عَلَيْكُمْ غَيْرُكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابو العاص سے مروی ہے کہ ثقیف کا وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے (اسلام لانے کیلئے) شرط لگائی کہ ہم سے ٹیکس، عشر اور خراج نہ وصول کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم سے ٹیکس (محصل) وصول نہیں کیا جائے گا، تم سے عشر نہیں وصول کیا جائے گا اور نہ ہی تم پر کسی غیر کو حاکم بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10885، ترقيم محمد عوامة 10682)