☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(ما قالوا) في العاشر يستحلف أو (يفتش) (أحدا)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← (ما قالوا) في العاشر يستحلف أو (يفتش) (أحدا)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 10672 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى الْعُشُورِ، فَكَانَ يَسْتَحْلِفُهُمْ، فَمَرَّ بِهِ أَبُو وَائِلٍ فَقَالَ: لِمَ تَسْتَحْلِفُ النَّاسَ عَلَى أَمْوَالِهِمْ تَرْمِي بِهِمْ فِي جَهَنَّمَ؟ فَقَالَ:" إنِّي لَوْ لَمْ أَسْتَحْلِفْهُمْ لَمْ يُعْطُوا شَيْئًا" قَالَ: إنَّهُمْ أَنْ لا يُعْطُوكَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَسْتَحْلِفَهُمْ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن معقل عشر وصول کرنے پر مقرر تھے، وہ ان سے قسم لیا کرتے تھے۔ حضرت ابو وائل ان کے پاس سے گذرے تو ان سے فرمایا لوگوں سے قسم نہ لیا کرو ان کے مال کے بارے میں کیوں ان کو جہنم میں پھینکتے ہو؟ حضرت عبد اللہ بن معقل نے فرمایا کہ اگر میں قسم نہ لوں تو وہ کچھ بھی ادا نہ کریں۔ آپ نے فرمایا کہ ان کا کچھ نہ ادا کرنا اس بات سے بہتر ہے کہ تم ان سے قسم اٹھواؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10875، ترقيم محمد عوامة 10672)
حديث رقم: 10673 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كَانَ مَسْرُوقٌ عَلَى السَّلْسَلَةِ، فَكَانَ مَنْ مَرَّ بِهِ فَأَعْطَاهُ شَيْئًا قَبِلَ مِنْهُ وَيَقُولُ:" هَلْ مَعَكَ شَيْءٌ لَنَا فِيهِ حَقٌّ؟" فَإِنْ قَالَ: نَعَمْ، وَإِلَّا قَالَ لَهُ: اذْهَبْ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق سے مروی ہے کہ حضرت مسروق سلسلہ نامی مقام پر تھے۔ جو شخص بھی آپ کے پاس سے گذرتا تو وہ جو کچھ آپ کو دیتا آپ قبول فرما لیتے اور فرماتے کہ تیرے پاس جو ہے کیا اس میں ہمارا حق ہے؟ اگر وہ کہتا کہ ہاں (تو وصول فرما لیتے) وگرنہ اس کو فرماتے کہ چلا جا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10876، ترقيم محمد عوامة 10673)
حديث رقم: 10674 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ قُرَّةَ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِسَفِينَةٍ، فَمَا تَرَكَنِي حَتَّى اسْتَحْلَفَنِي مَا فِيهِ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قرہ سے مروی ہے کہ میں حضرت حمید بن عبد الرحمن کے پاس سے کشتی میں گذرا۔ فرماتے ہیں کہ جب تک مجھ سے قسم نہ اٹھوائی کہ اس میں کیا ہے مجھے نہیں چھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10877، ترقيم محمد عوامة 10674)
حديث رقم: 10675 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: بَعَثَنِي عُمَرُ عَلَى الْعُشُورِ" وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أُفَتِّشَ أَحَدًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر فاروق نے عشر وصول کرنے کیلئے بھیجا اور مجھے حکم فرمایا کہ کسی سے تفتیش نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10878، ترقيم محمد عوامة 10675)
حديث رقم: 10676 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إنَّمَا كَانَ الْعَاشِرُ يُرْشِدُ ابْنَ السَّبِيلِ وَمَنْ أَتَاهُ بِشَيْءٍ قَبِلَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عشر وصول کرنے والا تو مسافر کو مشورہ دیگا اور رہنمائی کرے گا، اور جو شخص اس کے پاس کچھ لے کر آئے گا وہ اس سے وصول کرلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10879، ترقيم محمد عوامة 10676)