☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يكون عليه الدين، من قال: لا يزكيه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزكاة← ما قالوا في الرجل يكون عليه الدين، من قال: لا يزكيه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 10652 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إذَا كَانَ عَلَيْكَ دَيْنٌ فَلَا تُزَكِّيهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب آپ پر قرضہ ہو تو آپ زکوٰۃ ادا نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10852، ترقيم محمد عوامة 10652)
حديث رقم: 10653 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ يَكُونُ عَلَيْهِ الدَّيْنُ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ أَفَيُزَكِّيهِ؟ قَالَ:" لَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ ایک شخص پر ایک سال یا دو سالوں سے قرض ہے کیا وہ زکوٰۃ ادا کرے گا؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10853، ترقيم محمد عوامة 10653)
حديث رقم: 10654 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَانَ حِينَ يُزَكِّي الرَّجُلُ مَالَهُ نَظَرَ مَا لِلنَّاسِ عَلَيْهِ فَيَعْزِلُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص مال کی زکوٰۃ ادا کرنے لگے تو پہلے دیکھ لے کہ لوگوں کا جو اس پر (قرض) ہے اس کو الگ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10854، ترقيم محمد عوامة 10654)
حديث رقم: 10655 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ فُضَيْلٍ، قَالَ: " لَا تُزَكِّ مَا لِلنَّاسِ عَلَيْكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ جو لوگوں کا تجھ پر قرض ہے اس پر تو زکوٰۃ ادا نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10855، ترقيم محمد عوامة 10655)
حديث رقم: 10656 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لِلزَّكَاةِ حَدٌّ مَعْلُومٌ، فَإِذَا جَاءَ ذَلِكَ حَسَبَ مَالَهُ الشَّاهِدَ وَالْغَائِبَ فَيُؤَدِّي عَنْهُ، إلَّا مَا كَانَ مِنْ دَيْنٍ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ کی مقدار اور حد معلوم ہے، جب وہ مقدار آجائے تو جو مال موجود ہے اور جو غائب ہے ان سب کا حساب کر اور اس پر زکوٰۃ ادا کر، ہاں مگر جو تجھ پر قرض ہے اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10856، ترقيم محمد عوامة 10656)
حديث رقم: 10657 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: " اطْرَحْ مَا كَانَ عَلَيْكَ مِنَ الدَّيْنِ ثُمَّ زَكِّ مَا بَقِيَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جو تجھ پر قرض ہے اس کو (پہلے) الگ کرلے پھر جو بچے (اگر وہ نصاب کے برابر ہو) تو اس پر زکوٰۃ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10857، ترقيم محمد عوامة 10657)
حديث رقم: 10658 مصنف ابن أبي شيبة
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَقُولُ: " هَذَا شَهْرُ زَكَاتِكُمْ، فَمَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَلْيَقْضِهِ، وَزَكُّوا بَقِيَّةَ أَمْوَالِكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ تمہارا زکوٰۃ کا مہینہ ہے، جس پر قرض ہے اس کو چاہئے کہ اس قرض کو ادا کرے اور اپنے بقیہ مال پر زکوٰۃ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10858، ترقيم محمد عوامة 10658)
حديث رقم: 10659 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ عَلَيْهِ الدَّيْنُ وَفِي يَدِهِ مَالٌ أَيُزَكِّيهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، عَلَيْهِ زَكَاتُهُ، أَلَا تَرَى أَنَّهُ ضَامِنٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا کہ ایک شخص پر کچھ قرض ہے اور اس کے پاس کچھ مال بھی موجود ہے کیا وہ زکوٰۃ ادا کرے گا؟ آپ نے فرمایا ہاں اس پر زکوٰۃ ہے، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ وہ ضامن ہے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے پھر حضرت ربیعہ سے یہی سوال پوچھا تو انہوں نے بھی حضرت حماد کی طرح جواب ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10859، ترقيم محمد عوامة 10659)