☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو آدمیوں کا مال مشترک ہو تو اس پر زکوٰۃ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← دو آدمیوں کا مال مشترک ہو تو اس پر زکوٰۃ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 10596 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَا: " إذَا كَانَ الْخَلِيطَانِ يُعْمِلَانِ أَمْوَالَهُمَا فَلَا تُجْمَعُ أَمْوَالُهُمَا فِي الصَّدَقَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب دو شخصوں کا مال آپس میں ملا ہو تو زکوٰۃ میں ان کو جمع نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10794، ترقيم محمد عوامة 10596)
حدیث نمبر: 10597 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرْتُ عَطَاءً، قَوْلَ طَاوُسٍ، فَقَالَ:" مَا أُرَاهُ إلَّا حَقًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء کو طاؤس کے قول کی خبر دی تو انہوں نے فرمایا کہ میں بھی اسی کو صحیح سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10795، ترقيم محمد عوامة 10597)
حدیث نمبر: 10598 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إذَا كَانَ لِرَجُلٍ عِشْرِينَ شَاةً وَلِرَجُلٍ آخَرَعِشْرِينَ شَاةً وَرَاعِيهِمَا وَاحِدٌ وَيَسْرَحَانِ مَعًا وَيَرِدَانِ مَعًا قَالَ:" فِيهَا الزَّكَاةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ جب ایک شخص کے پاس بیس بکریاں ہوں اور دوسرے شخص کے پاس بھی بیس بکریاں ہوں اور دونوں شخصوں کا چرواہا بھی ایک ہو جو ان کو ساتھ لے کرجاتا ہو اور ایک ساتھ ہی واپس لے کر آتا ہو تو ان پر زکوٰۃ ہے۔ (دونوں کے مجموعے پر زکوٰۃ ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10796، ترقيم محمد عوامة 10598)