☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اپنے مال کی زکوٰۃ نکالے اور وہ ضائع (ہلاک) ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزكاة← کوئی شخص اپنے مال کی زکوٰۃ نکالے اور وہ ضائع (ہلاک) ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 10589 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يُخْرِجُ مَكَانَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کی جگہ دوبارہ زکوٰۃ ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10787، ترقيم محمد عوامة 10589)
حدیث نمبر: 10590 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَصْحَابِهِ، قَالُوا: " إذَا أَخْرَجَ زَكَاةَ مَالِهِ فَضَاعَتْ فَلْيُزَكِّ مَرَّةً أُخْرَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اپنے اصحاب سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب مال کی زکوٰۃ نکالی جائے اور وہ ضائع ہوجائے تو اس کی جگہ دوبارہ زکوٰۃ نکالنا پڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10788، ترقيم محمد عوامة 10590)
حدیث نمبر: 10591 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي الرَّجُلِ يَبْعَثُ بِصَدَقَتِهِ فَتَهْلِكُ قَبْلَ أَنْ تَصِلَ إلَى أَهْلِهَا , قَالَ:" هِيَ بِمَنْزِلَةِ رَجُلٍ بَعَثَ إلَى غَرِيمِهِ بِدَيْنٍ فَلَمْ يَصِلْ إلَيْهِ حَتَّى هَلَكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی زکوٰۃ نکال کر مصرف پر خرچ کرنے سے پہلے ہی وہ ہلاک ہوجائے تو یہ اسی طرح ہے کہ جس طرح آدمی پیسے اپنے قرض خواہ کی طرف بھیجے لیکن وہ اس تک پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10789، ترقيم محمد عوامة 10591)
حدیث نمبر: 10592 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ:" لَا تُجْزِئُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے (دوبارہ ادا کرنا پڑے گی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10790، ترقيم محمد عوامة 10592)
حدیث نمبر: 10593 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ إبْرَاهِيمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " الرَّجُلِ إذَا أَخْرَجَ زَكَاةَ مَالِهِ فَضَاعَتْ أَنَّهَا تُجْزِئُ عنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آدمی مال پر زکوٰۃ نکالے لیکن وہ ہلاک ہوجائے تو وہ اس کی طرف سے کافی ہے۔ (دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10791، ترقيم محمد عوامة 10593)
حدیث نمبر: 10594 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ أَخْرَجَ زَكَاةَ مَالِهِ فَضَاعَتْ قَالَ:" لَا تُجْزِئُ عنهُ حَتَّى يَضَعَهَا مَوَاضِعَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت فرمایا گیا کہ آدمی مال کی زکوٰۃ نکالے لیکن وہ ہلاک ہوجائے، آپ نے فرمایا یہ کافی نہیں ہے بلکہ اس کی جگہ دوبارہ زکوٰۃ ادا کرنا پڑے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10792، ترقيم محمد عوامة 10594)
حدیث نمبر: 10595 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" يُخْرِجُ مَكَانَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کی جگہ دوبارہ زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10793، ترقيم محمد عوامة 10595)